پاکستان میں میڈیا کی تاریخ کا انوکھا واقعہ
مہر بخاری نے ڈان نیوز چھوڑ کر ہم نیوز میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ عادل شاہ زیب ہم نیوز چھوڑ کر ڈان نیوز کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان کی سینیئر اینکر پرسن مہر بخاری اور عادل شاہ زیب نے حالات حاضرہ کے پروگرامز اور نیوز چینلز آپس میں بدل لیے ہیں۔ مہر بخاری نے ڈان نیوز کو الوداع کہہ کر ہم نیوز میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ عادل شاہ زیب ہم نیوز کو خیرباد کہہ کر ڈان نیوز کا حصہ بن گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اینکر پرسن اپنے پرانے ادارے کی طرح نئے چینل میں بھی رات 10 بجے کے حالات حاضرہ کے پروگرامز کی میزبانی کریں گے۔ فی الحال دونوں میزبانوں کے پروگرامز کا طریقہ کار یا فارمیٹ کیا ہوگا اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Somewhere during the last decade, #DAWN & I had our news-DNA synchronized. Its been my honour to have been part of & a product of this great legacy.
Through change we must evolve & grow, I look forward to just that at @humnewspakistan#MeherJoinsHumNews #HumNews pic.twitter.com/icbec2JG7T— Meher Bokhari (@meherbokhari) February 22, 2021
ڈان نیوز کے مقابلے میں ہم نیوز کے پروگرام کی نوعیت بالکل مختلف تھی تاہم امکان ہے کہ مہر بخاری شعبہ صحافت میں اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر عادل شاہ زیب کی جگہ باآسانی لے لیں گی لیکن کیا عادل شاہ زیب مہر بخاری کا بہتر نعم البدل ثابت ہو پائیں گے یہ اُن کے پروگرام کو دیکھ کر ہی معلوم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
خاتون کا سینئر صحافی پر ہراسگی کا الزام
ادھر عادل شاہ زیب ہم نیوز میں 3 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ڈان نیوز میں ایک پروگرام کے میزبان کے طور پر شامل ہوگئے ہیں۔ وہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اردو سروس کا حصہ رہ چکے ہیں۔
After a fulfilling three years in Hum News, I have decided to move on. I am grateful for the unwavering support I received from the CEO and President, Hum Network.Leaving BBC for Hum News was a difficult decision but I am so very proud of our team’s accomplishments in these years
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) February 23, 2021
مہر بخاری اور عادل شاہ زیب کے چینلز کے تبادلے کے ساتھ ہی صحافی یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ محض ادارے تبدیل کرنے سے کیا ہوگا؟ کیا دونوں کچھ نیا بھی کر پائیں گے؟َ
مہر بخاری ڈان سے ہم نیوز میں آ گئیں اور عادل شاہ زیب ہم نیوز سے ڈان میں چلے گئے۔
دونوں کو نئے ادارے مبارک ہوں اور اداروں کو یہ دونوں مبارک ہوں ،
لیکن سوال یہ ہے کہ دونوں کیا کچھ نیابھی کریں گے کیونکہ محض ادارےتبدیل کرنے سے کیا ہوگا؟
دونوں کی کامیابی کیلیے بہت سی دُعائیں ❤️❤️
— Sabookh Syed (@SaboohSyed) February 24, 2021
یہ تازہ واقعہ پاکستانی تاریخ کا شاید پہلا واقعہ ہو جس میں دو مختلف چینلز کے میزبانوں نے اپنی جگہیں اِس طرح تبدیل کی ہوں کہ اُن کے پروگرامز کے وقت پر بھی فرق نا پڑا ہو صرف ادارے تبدیل کیے ہوں۔ اب دونوں کے پروگرامز یا مواد بھی پرانی طرز کے ہوں گے یا اُن میں تبدیلی آئے گی یہ دونوں میزبانوں کے نئے چینلز پر پہلے پروگرام کے آن ایئر ہونے کے بعد معلوم ہو جائے گا۔









