ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد فرض شناسی کی اعلیٰ مثال
سید مصطفیٰ تنویر نے ایک شہری کی شکایت پر اپنے محکمے کے افسر کو معطل کردیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کی اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفیٰ تنویر نے ایک شہری کی شکایت پر اپنے محکمے کے افسر کو معطل کر کے متاثرہ شخص کو بلا کر معذرت کی اور فرض شناسی اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔
چند روز قبل اسلام آباد کے ایک شہری نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں دیکھا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے ایک افسر نے ٹریفک سگنل پر عبدالشکور نامی ایک بزرگ شخص سے کپڑا لیا لیکن اس کی ادائیگی کیے بغیر ہی چلے گئے۔ یہ ویڈیو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سید مصطفیٰ تنویر تک پہنچی تو انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر معطل کردیا۔
میرے پاس کوئی الفاظ نہیں مثالی پولیس کے افسران یہ معاملہ خود دیکھ لئیں کسطرح جناب فری چیزلے کر گئے۔@DigIslamabad @syedmustafapsp pic.twitter.com/mQudj040dk
— Ali Abbasi (@aliimranabbasi) February 28, 2021
صرف یہی نہیں بلکہ ایس ایس پی آپریشنز نے ان بزرگ شخص کو اپنے دفتر بُلا کر معافی بھی مانگی۔
سماجی رابطوں ویب سائٹ ٹوئٹر پر سید مصطفیٰ تنویر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عبدالشکور نامی بزرگ کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے واقعے پر بزرگ سے محکمے کی طرف سے معذرت کی۔ انہوں نے بزرگ سے استفسار کیا کہ کیا کوئی اہلکار تنگ کر رہا ہے؟ جس پر بزرگ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
Invited Abdul Shakoor sb to my office for tea and apologised on behalf of Police Department & conduct of one individual who is already suspended. No such acts would be tolerated. For all complaints please reach out to me directly. 1/2 pic.twitter.com/LTw80wq4yh
— Syed Mustafa Tanweer PSP (@syedmustafapsp) March 1, 2021
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے اپنی ٹوئٹ میں عوام سے گزارش بھی کی کہ محکمے سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات ہوں تو براہ راست انہیں بتایا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ پولیس کے افسر کا پیپلزپارٹی اور ڈاکوؤں میں رابطوں کا الزام
اسے سید مصطفیٰ تنویر کی رحم دلی کہا جائے یا ایمانداری لیکن ان کے اس رویے نے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ بڑی تعداد میں ٹوئٹر صارفین ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے اس رویے پر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔