عامر لیاقت حسین کے سینیٹ انتخاب پر یوٹرن
عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکاری عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اچانک فیصلہ بدل لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے قائد کی روایت برقرار رکھتے ہوئے یوٹرن لے لیا ہے۔ سینیٹ انتخاب میں ووٹ کے معاملے پر اپنا فیصلہ وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی کے مشہورمیزبان عامر لیاقت حسین نے سینیٹ انتخاب میں ووٹ سے متعلق ایک بار پھر یوٹرن لے لیا ہے۔ منگل کے روز عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا ایسا جادو ہوا کہ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کرنے والے عامر لیاقت حسین نے اچانک انہیں اچھا انسان قرار دیتے ہوئے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک اچھے آدمی کو ووٹ دیں گے۔
ووٹ کس کو دیں گے؟
اچھے آدمی کو!
اچھا ادمی کون ہے؟
جو حفاظت کرنے والا ہوتا ہے pic.twitter.com/A62GfabB9o— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 2, 2021
عامر لیاقت حسین نے فیصل واوڈا کو بلدیہ کی نشست نہیں چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’فیصل واوڈا وہ نشست 900 ووٹوں سے جیتے تھے اور ہم شاید دوبارہ انتخاب ہونے کی صورت میں ہار جائیں۔ فیصل واوڈا سینیٹ کا انتخاب لڑنے جارہے ہیں لیکن انہوں نے شہریت ترک کرنے کی جو تاریخ لکھی ہے وہ قومی اسمبلی کے انتخاب میں لکھی گئی تاریخ سے مختلف تھی۔ اگر یہ بات کھل گئی تو کیا کچھ ہوسکتا ہے۔‘
لیکن آج جب فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا اور سینیٹ کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اُن سے صحافیوں نےسوال کیا کہ عامر لیاقت نے اُنہیں کراچی کے علاقے بلدیہ کی نشست نا چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اِس سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ کوئی سنجیدہ سوال کریں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر عامر لیاقت کی فیصل واوڈا پر تنقید
اس کے بعد عامر لیاقت حسین نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جب ضمیر کا نام کروڑوں روپے کا ووٹ رکھ دیا جائے تو حفاظت کرنے والے کی جانب ہی دیکھنا چاہیے۔ حفاظت کرنے والا اللہ ہے اور اس کا بندہ عبدالحفیظ۔‘
الحمد للہ مخالفت کرتا ہوں غلط فیصلوں کی,منافقت نہیں کرتا اور تب تک کرتا ہوں جب تک ضرورت ہے لیکن جب بات خرید و فروخت تک آپہنچے اور ضمیر کا نام کروڑوں کا ووٹ رکھ دیا جائے تو حفاظت کرنے والے کی جانب ہی دیکھناچاہیے, حفاظت کرنے والا اللہ ہے اور اس کا بندہ عبدالحفیظ!!!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 2, 2021
واضح رہے کہ منگل کے روز ہی سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے والے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتا رہے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ میں ووٹوں کی خریداری کرتے اور ووٹ ضائع کرنے کے نسخے بتاتا پکڑا گیا۔یہ ہے پی ڈی ایم اور انکے متفقہ امیدوار یوسف گیلانی کا کردار۔ جس پر گیلانی صاحب فرماتے ہیں لوگ میرے کردار کو دیکھ کر ووٹ دیں گے#ہار_چور_ووٹ_چور pic.twitter.com/w1IFiY00T7
— PTI (@PTIofficial) March 2, 2021
پیر کے روز عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ وہ سینیٹ انتخاب کے لیے عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ وہ جماعت کے رکن نہیں ہیں۔ پہلے انہیں جماعت میں شمولیت اختیار کر کے وقت دینا چاہیے اور اس کے بعد سینیٹر بننا چاہیے۔
چند روز قبل انہوں نے تحریک انصاف سندھ سے سینیٹ انتخاب میں امیدواروں کی نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
تحفظات
میرے نہیں
ساتھیوں کے pic.twitter.com/RgZtT5UQ17— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 15, 2021
جبکہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر بھی تنقید کر چکے ہیں۔
صرف سینیٹ کا ٹکٹ
آپ نے تو کہا تھا صوبائی اسمبلیوں, آزاد کشمیر اسمبلی, گلگت بلتستان اسمبلی اور لوک سبھا کو جو ٹکٹ نواز شریف نے دستاویزات میں ظاہر نہیں کیا وہ بھی دیں گے بلکہ گرین لائن بس کا ٹکٹ بھی پہلے سے دے دیں گے@FaisalVawdaPTI pic.twitter.com/IrXOWXUToC— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 14, 2021