گاڑی میں دوران سفر کن احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں؟۔
دوران سفر بچوں کو سیٹ بیلٹ پہنانا بچوں کو خطرے سے بچانے کے مترادف ہے: شنیرا اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گاڑی میں بچوں کی حفاظت کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے اُن پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔
شنیرا اکرم نے اپنے بیٹے کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شئیر کی تھی۔ جس میں انہوں نے تمام والدین کو تجویز دیتے ہوئے گاڑی میں سفر کرتے وقت کچھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی تھی۔
اُنہوں نے بچوں کے لیے کہا کہ ان کی زندگیاں ہمارے ہاتھوں میں ہیں۔ صرف ایک سیکنڈ لگتا ہے سیٹ بیلٹ لگانے میں، اور یہ ایک سیکنڈ آپ کو زندگی بھر کے دکھ سے بچا سکتا ہے۔
Their lives are in our hands. It takes ONE second to put on a seatbelt, and that ONE second could save you from a lifetime of heart ache. Don’t put them at risk. Be a life saver, protect your family, put your children in the backseat and always use a seatbelt! pic.twitter.com/SiwPxXrmQs
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 9, 2020
انہوں نے مذید کہا کہ اپنے بچوں کو خطرے میں مبتلا کرنے کے بجائے ان کی زندگی بچانے والے بنیں۔ اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔
شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھائیں۔ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کو یقینی بنائیں۔
شنیرا اکرم بطور سماجی کارکن پہلے بھی کئی سماجی مسائل اجاگر کرتی رہیں ہیں۔ اور ان مسائل کے حل کی تلاش میں بھی کوشاں نظر آئیں ہیں۔