بزرگ والد کا اپنی معذور بیٹیوں کے ساتھ کراچی پریس کلب پر احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ ’میں 40 سال سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہا ہوں لیکن ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے بزرگ رہواسی نور محمد کراچی پریس کلب کے سامنے 5 روز سے اپنی معذور بیٹیوں کے علاج کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

کوٹری کے رہواسی نور محمد نامی بزرگ نے اپنی معذور بیٹیوں کے ساتھ کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں 5 دن سے کراچی پریس کلب کے سامنے انتہائی مجبوری میں معذور بچیوں کے ساتھ بیٹھ کر احتجاج کر رہا ہوں۔ ہماری فاقہ کشی ختم کرنے کے لیے کوئی ہماری مدد کرے۔ کوٹری کے منتخب نمائندوں کے سامنے سوال کیا اور احتجاج کیا لیکن وہاں ہماری مدد نہیں کی گئی۔

بچیوں کے والد رہواسی نور محمد کا کہنا ہے کہ میری بیٹیاں معذور ہیں جن کے علاج کے لیے پیسے نہیں۔ میں 40 سال سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہا ہوں لیکن ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس میں شکایت کرنے پر وڈیرے نے کسان کو کتا بنا دیا

معذور بچیوں کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری 3 بچیاں معذور ہیں۔ ہم مر مر کے جیتے ہیں، ہماری مدد کی جائے۔

رہواسی نور محمد کی بپتا اور اُن کی صاحبزادیوں کی بیماری سے متعلق نیوز 360 نے رپورٹ تیار کی ہے ضرور دیکھیے۔

 

 

متعلقہ تحاریر