اسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت پھر مد مقابل

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ’18ویں ترمیم کے بعد اسپتالوں کا انتظام و انصرام کرنا صوبائی حکومت کا حق ہے۔‘ 

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ایک مرتبہ پھر ٹھن گئی ہے۔ 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاق نے کراچی کے جناح اسپتال کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز میں مشتاق قاسم چھاپرا، رونق لاکھانی، ڈاکٹر محمد عرفان داؤدی اور راشد خان شامل ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد اسپتالوں کا انتظام و انصرام کرنا صوبائی حکومت کا حق ہے۔

جناح اسپتال کی حوالگی کے بعد وفاق نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے 3 اور لاہور کا 1 اسپتال وفاقی حکومت نے لے لیا

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی درخواست کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کو 100 ارب روپے ادا کرنے ہوں گے جو سندھ حکومت نے ان اسپتالوں پر لگائے ہیں۔

کراچی کے بڑے اسپتالوں کے معاملے پر عدالتی فیصلوں کے باوجود وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کھینچا تانی سے کسی کا فائدہ ہو یا نا ہو عوام کا نقصان ضرور ہو رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر