عوام کو یوم پاکستان کے بارے میں کتنی معلومات ہیں؟

آج ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جارہا ہے۔ 1940 کو اسی دن یعنی 23 مارچ کو قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی۔ آج کے اس تاریخی دن یعنی یوم پاکستان سے متعلق ہماری عوام کو کتنی معلومات ہے؟ یہ جاننے کے لیے نیوز 360 کے مختلف شہروں کے نامہ نگاروں نے عوام سے سوالات کیے ہیں۔

23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی اور اسی وجہ سے یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم دن تھا۔ یہ قرارداد قائد اعظم محمد علی جناح کی زیرصدارت مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس لاہور منٹو پارک میں مولوی فضل الحق نے پیش کی تھی۔ مسلم لیگ نے اس قرارداد کی بنیاد پر مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی جس کے 7 برس بعد پاکستان وجود میں آیا تھا۔

ہر سال پاکستان میں 23 مارچ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن سرکاری و نجی اداروں میں چھٹی ہوتی ہے۔ یومِ پاکستان منانے والی عوام کو اس دن کی اہمیت یا تاریخ سے متعلق کتنی معلومات ہے؟ یہ جاننے کے لیے نیوز 360 کے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے نامہ نگاروں نے اس دن سے مناسبت سے تاریخی مقامات پر پہنچ کر عوام سے سوالات کیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیے

پشاور کا 400 سال قدیم پل حکومتی توجہ کا منتظر

اس خبر میں نیوز کے 360 کے کراچی کے نامہ نگار عبدالقادر منگریو، لاہور کے دانیال راٹھور اور اسلام آباد کے جاوید نور نے حصہ لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر