ای بکس کے دور میں لاہور میں پانچ منزلہ کتب خانے کا افتتاح

دور جدید میں نوجوان ٹیکنالوجی سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں اور کتب دوستی دم توڑتی جا رہی ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن معلومات کا فوری ذریعہ بن چکے ہیں۔ تفریح کے جدید ذرائع کی موجودگی میں کتب بینی صرف لائبریریوں یا چند اہل ذوق تک محدود ہو گئی ہے۔

دور حاضر میں جہاں لوگ کتابیں پڑھنے کی بجائے آن لائن کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں اسی دور میں کتابوں سے محبت کرنے والوں اور اہل ذوق کے لیے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں ’ریڈنگ بک شاپ‘ کے نام سے پانچ منزلہ انوکھی دکان کھلی ہے جوکہ کتابیں پڑھنے والوں کے لیے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔

کتابوں کے فروغ کے لیے ریڈنگ بک شاپ کے افتتاح کو ایک مہینہ ہوا مگر یہاں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے موجود ہے۔ نوجوان نسل جہاں انٹرنیٹ کے ذریعے ای بکس کا استعمال کرتی ہے وہیں ایک طبقہ کتابوں سے آج بھی جوڑا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

روسی سیاح تعطیلات منانے ترکی پہنچ گئے

نیوز 360 سے گفتگو میں زلے ہما اور ہنزا نے کہا کہ یہ بات درست ہے آن لائن بکس موجود ہیں مگر جو لطف اور اطمینان کتاب کو ہاتھ میں لے کر پڑھنے میں حاصل ہوتا ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔

ریڈنگ بک شاپ کے اسسٹنٹ مینجر عقیل احمد خان نے نیوز 360 کو گفتگو کے دوران بتایا کہ پانچ فلورز پر کتابوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرتے ہوئے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے۔

نیوز 360  نے ریڈنگ بک شاپ کا دورہ کیا ہے آپ بھی دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر