مبلغ مولانا طارق جمیل کے کپڑوں کا برانڈ متعارف
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ’برانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی طلبہ اور فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔‘

ایک طرف پاکستان میں کرونا کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اپنے کپڑوں کے برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے والے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کے نام کی مناسبت سے ’ایم ٹی جے‘ کپڑوں کی برانڈ کی افتتاحی تقریب کراچی میں ’موہٹا پیلس‘ میں اتوار کے روز منعقد کی جائے گی۔ کپڑوں کے برانڈ کی افتتاحی تقریب کے باقاعدہ دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جن میں مشہور شخصیات سمیت عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کپڑوں کے برانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی دینی مدارس کے طلباء پر خرچ کی جائے گی اور آمدنی سے فلاحی کام بھی سرانجام دیے جائیں گے۔
پوری دنیا سمیت پاکستان میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کثیر تعداد میں لوگوں کو ایک مقام پر جمع کرنا کسی طور پر بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ مولانا طارق جمیل گذشتہ برس دسمبر میں خود بھی کرونا کی وباء کا شکار ہوئے تھے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام صوبوں میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کرونا کی تیسری لہر پر پارلیمان کا مایوس کن کردار
معروف صحافی علینا شگری نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی افتتاحی تقریب سے متعلق کہا ہے کہ ’میں مولانا طارق جمیل کا بے حد احترام کرتی ہوں۔ مجھے ان کا برانڈ کے افتتاح کرنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ ایسے موقع پر کیا جارہا ہے جب ملک میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسپتالوں میں بیڈز کم پڑ رہے ہیں اور ایسے میں دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا کسی طور بھی جائز نہیں ہے۔‘
I have immense respect for Maulana Tariq Jamil & am not raising an objection against him launching his brand, but, arranging a large scale event in a country where covid cases have surged, hospitals are running out of beds, not worth risking the lives of others! https://t.co/ky9YdqgHGX
— Alina Shigri (@alinashigri) April 1, 2021
اس سے قبل پاکستان کے ایک معروف ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال اور ان کی اہلیہ سونیا خان نے اپنے شادی کی سالگرہ منعقد کی تھی۔ سالگرہ میں پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے متعدد ستاروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، علی رحمان اور سروت گیلانی سمیت سیاستدان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ تقریب میں شرکاء نے کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار وجاہت رؤف نے فرینچ بیچ (ساحل سمند) پر اپنی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ منائی تھی جس میں کئی مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔ اس تقریب میں بھی شرکاء نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی جنہوں نے نہ ماسک پہنے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا تھا۔
View this post on Instagram
افسوس اس بات کا ہے کہ اِن ساری خلاف ورزیوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش رہتی ہیں اور ایسی تقاریب کی انتظامیہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے دوسروں میں بھی کرونا سے بچاؤ کی تدابیر کو نظر اندازکرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔