لاہور میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت

مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو ہے۔ جبکہ مردہ مرغیوں کا گوشت 8 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

مرغی کا گوشت مہنگا ہوتے ہی لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا مافیا سرگرم ہوگیا ہے۔

پاکستان میں اس وقت مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا مافیا 8 روپے فی کلو گوشت فروخت کررہا ہے۔

لاہور میں یہ پہلا واقع نہیں ہے لاہور میں ایسے واقعات پہلے بھی دیکھنے کو مل چکے ہیں۔ لاہور میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا مافیا ہمیشہ سے سرگرم رہا ہے۔ اور پولیس نے متعدد مرتبہ چھاپے مار کر کئی ملزمات کو گرفتار بھی کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

سینیما و شادی ہالز اور ریسٹورانٹس پر کرونا کے تاریک سائے

لاہور میں مردہ گائے کا گوشت، گدھے کے گوشت کے علاوہ دیگر مردہ جانوروں کے گوشت بیچے جانے کا انکشاف بھی ہو چکا ہے۔

مردہ مرغیوں کو کم قیمت میں ہوٹلزاور فاسٹ فوڈز کی دکانوں پر بیچا جاتا ہے۔ نیوز 360 نے ایسا ہی گوشت شہر میں خفیہ طور پر لانے اور فروخت کرنے والے دو افراد کی ویڈیو حاصل کی ہے جو اقرار کر رہے ہیں کہ وہ مردہ مرغیاں شاورمے والوں اور دیگر کاروباری افراد کو بیچتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر