گلگت بلتستان میں آزاد اراکینِ اسمبلی کا فیصلہ کُن کردار

پی ٹی آئی 9، آزاد امیدوار 7، پیپلزپارٹی 4 ، مسلم لیگ (ن) اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

پاکستان میں حال ہی میں عارضی صوبہ قرار دیئے جانے والے خطے گلگت بلتستان میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن اس انتخاب میں حیران کُن طور پر آزاد اُمیدوار کُل 7 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

اِس صورتحال میں اب حکومت سازی میں آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اراکینِ اسمبلی فیصلہ کُن کردارادار کریں گے کیونکہ یہ اراکین جس کی جماعت کی حمایت کا فیصلہ کریں گے وہ آسانی سے حکومت بنا سکے گی۔

تحریک انصاف اور آزاد اُمیدواروں کے علاوہ پیپلزپارٹی کو 4 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 2 اور مجلس وحدت المسلمین کو 1 نشست پر فتح حاصل ہوئی ہے۔

غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق جی بی 1، گلگت 1 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارامجد حسین نے 11 ہزار 178 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جبکہ آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس 2 ہزار 51 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر  رہے۔

جی بی 2، گلگت 2 میں پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 8 ہزار817 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ 6 ہزار607 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی 4، نگر 1 میں پیپلزپارٹی کے امجد حسین 4 ہزار716 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ اسلامی تحریک پاکستان (آئی ٹی پی) کے امیدوار محمد ایوب 4 ہزار 291 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 5، نگر 2 میں آزاد امیدوار جاوید علی منوا 2 ہزار 570 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار حاجی رضوان علی ایک ہزار 850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے نعرے اور دعوےسچ ثابت ہوں گے؟

گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں ثقافتی رنگ غالب

جی بی 6، ہنزہ میں پی ٹی آئی کے عبیداللہ بیگ نے 5 ہزار 622 ووٹ لے کر کامیابی فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ آزاد امیدوار نور محمد 4 ہزار 584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 7، اسکردو 1 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ زکریا مقپون 52 ہزار 90 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ 4 ہزار 114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 8، اسکردو 2 میں مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار محمد کاظم 7 ہزار 534 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ نے 7 ہزار 146 ووٹ حاصل کیے۔

جی بی 9، اسکردو 3 میں آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6 ہزار 865 ووٹ کے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ فدا محمد ناشاد 5 ہزار 236 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 10، اسکردو 4 میں آزاد امیدوار راجہ ناصر علی 5 ہزار 124 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار وزیر حسن 3 ہزار 684 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 11، کھرمنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید امجد علی 5 ہزار 872 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جبکہ آزاد امیدوار سید محسن رضوی ایک ہزار 396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 12، شگر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ اعظم خان 9 ہزار 322 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم 7 ہزار 663 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 13، استور 1 میں پی ٹی آئی کے خالد خورشید 4 ہزار 836 ووٹ نے فتح حاصل کرلی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3 ہزار 117 ووٹ لے سکے۔

جی بی 14 استور 2 میں تحریک انصاف کے شمس الحق 5 ہزار 354 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے مظفر علی خان نے 3 ہزار 479 ووٹ حاصل کیے۔

جی بی 15، دیامر 1 میں آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ 2 ہزار 713 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ آزاد امیدوار محمد دلپذیر 2 ہزار 309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 16 دیامر ٹو میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجینئر محمد انور 4 ہزار 813 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ آزاد امیدوار عطاءاللہ 4 ہزار 314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 17، دیامر 3 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار حیدرخان نے 5 ہزار 389 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے رحمت خالق 5 ہزار 162 ووٹ حاصل کر سکے۔

جی بی 18، دیامر 4 میں تحریک انصاف کے حاجی گلبر خان 6 ہزار 793 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمان 5 ہزار 986 ووٹ حاصل کر سکے۔

جی بی 19، غذر 1 میں آزاد امیدوار وزیر نواز خان ناجی 6 ہزار 208 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید جلال علی 4 ہزار 967 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی 20، غذر 2 میں تحریک انصاف کے نذیراحمد نے 5 ہزار 582 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ جبکہ (ق) لیگ کے خان اکبر خان 3 ہزار 815 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 21، غذر 3 میں مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 4 ہزار 334 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے ایوب شاہ 3 ہزار 430 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 22، گھانچے 1 میں آزاد امیدوار مشتاق حسین نے 6 ہزار 51 ووٹ حاصل کر کے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم ثنائی نے 4 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 23، گھانچے 2 میں آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید نے 3 ہزار 666 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی۔ جبکہ تحریک انصاف کی آمنہ انصاری نے 3 ہزار296 ووٹ حاصل کیے۔

جی بی 24، گھانچے 3 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد اسماعیل نے 6 ہزار 206 ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار سید شمس الدین نے 5 ہزار 361 ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ تحاریر