سول ایوی ایشن کی زمین پر بااثر شخصیت کے قبضے کا منصوبہ

ایئرپورٹ سے ملحقہ زمین پر قبروں کی آڑ میں قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایئرپورٹ کے نزدیک سول ایوی ایشن کی زمین پر سندھ کی ایک بااثر سیاسی شخصیت نے قبضے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار نے کراچی ایئرپورٹ سے ملحقہ زمین کا دورہ کیا ہے۔ نامہ نگار کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے ساتھ زمین کا ایک بڑا حصہ خالی پڑا ہے۔ ایئرپورٹ سے ملحقہ سول ایوی ایشن کی زمین پر کچھ قبریں بھی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سڑک کنارے دیوار کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت اور جہانگیر ترین کے درمیان نہلے پہ دہلے کا کھیل جاری

اسی مناسبت سے دنیا نیوز کے معروف اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں واضح اشارہ ہے کہ سندھ کی بااثر سیاسی شخصیت ایئرپورٹ سے ملحقہ سول ایوی ایشن کی زمین پر قبضے کا ارادہ رکھتی ہے اور حوالے سے ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

آج کل سپریم کورٹ کا بینچ کراچی میں مختلف غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کے معاملے میں مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔ لیکن اس معاملے میں ابھی وقت ہے کہ یہاں ممکنہ قبضے سے قبل ہی متعلقہ حکام نوٹس لیں اور سرکاری زمین اور عوام کا نقصان ہونے سے بچ جائے۔

متعلقہ تحاریر