تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کا سوشل میڈیا چلانے والے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔
حکومت پاکستان کا تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت کا سوشل میڈیا چلانے والے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج اور ملک کا پہیہ جام
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔