موہن جو دڑو میں مجسمے پر لعنت یا اپنی ثقافت پر؟
حکومت سندھ نے جوابداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
![موہن جو دڑو میں مجسمے کی تذلیل یا ثقافت کی؟](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/04/موہن-جو-دڑو-مجسمہ.jpg)
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں واقع موہن جو دڑو میں مجسموں پر لعنت دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
3 نامعلوم افراد نے موہن جو دڑو میں قدیم مجسمے کی تذلیل کرتے ہوئے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مجسموں کی تذلیل کی تصویر وائرل ہونے کے بعد حکومت سندھ نے جوابداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اقبال پارک میں نصب شاعر مشرق کے مجسمے کی حقیقت
حکومت سندھ نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تصویر کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
سندھ کے ادیب دانشور اور سول سوسائٹی نے بھی جوابداروں کو گرفتار اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں سخت سزا دی جائے تاکہ انہیں قومی ورثے کی اہمیت کا پتہ چلے۔
محکمہ ثقافت سندھ کے ڈی جی منظور قناصرو کی جانب سے جوابداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں جلد قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا۔