پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم
وفاقی وزیر نے ٹی وی چینل بول نیوز سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے بعد حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 رہنماؤں کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا لیکن حقیقت جلد ہی سامنے آگئی۔
ٹی ایل پی کی جانب سے بدھ کو ہونے والے پرتشدد مظاہرے کے بعد حکومت نے اگلے دن جماعت کو کالعدم قرار دے دیا مگر اس معاملے کے بعد پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے آڈیو کلپ شیئر کیا جس میں نہایت نامناسب الفاظ میں حکومت اور ٹی ایل پی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور حیران کن طور پر وہ آواز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے ملتی جلتی تھی۔
Allegedly Ali Zaidi federal minister is "praising” government …. Abusive . …Becareful pic.twitter.com/9y3N3qD2Yy
— Bukhari BaBa (@BukhariBaBa0) April 18, 2021
یہ بھی پڑھیے
حکومت چینی کی قیمت اور جہانگیر ترین پر قابو پانے میں ناکام
کلپ کو سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں نے یہ تاثر دیا کہ آواز علی زیدی کی ہی ہے تاہم علی زیدی خود اس جھوٹی ریکارڈنگ کی حقیقت سامنے لے آئے۔ وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی آڈیو میں سنائی دینے والی آواز امریکا میں مقیم قاضی راحیل نامی شخص کی ہے۔ علی زیدی کی جاری کردی ویڈیو میں قاضی راحیل کی تصویر اور دیگر تفصیلات بھی موجود تھیں۔
پکڑا گیا! @FakeNews_Buster pic.twitter.com/fnwFGDRfie
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 18, 2021
دوسری جانب بول نیوز نے وفاقی وزیر علی محمد خان کے بارے میں خبر نشر کی کہ وہ ٹی ایل پی پر پابندی کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینل کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اگر ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹائی نہیں گئی تو علی محمد خان پی ٹی آئی چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ اس خبر کو نہ صرف ٹی وی پر بریکنگ نیوز کے طور پر دکھایا گیا بلکہ چینل کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی وائرل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس خبر کا پول بھی جلد ہی کھل گیا۔
متعدد وفاقی وزرا نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کی مخالفت کردی
پابندی نہ ہٹائی گئی تو پی ٹی آئی چھوڑ بھی سکتے ہیں، علی محمد خان #AliMuhammadKhan #PMImranKhan #TLP #Government #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/06m9MnqXWs— BOLNetwork (@BOLNETWORK) April 19, 2021
وفاقی وزیر نے اپنے متعلق بول نیوز کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔









