مریم نواز کا حکومت کے بارے میں یو ٹرن

نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ’میں چاہتی ہوں کہ یہ حکومت اپنے 5 سال مکمل کرے۔‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کے بعد اچانک یو ٹرن لے لیاہے اور اب مریم نواز حکومت کے 5 سال کی مدت پوری کرنے کی خواہشمند ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت گرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) ایڑھی چوٹی کا زور لگا چکی ہے تاہم اب پارٹی کی نائب صدر مریم نواز حکومت کی مدت پوری کرنے کی خواہشمند ہیں۔ نجی نیوز چینل جی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ یہ حکومت اپنے 5 سال مکمل کرے۔ مسلم لیگ (ن) اُن غلطیوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہے جو حکومت نے کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف رہا، نواز شریف کی جائیداد نیلام

مریم نواز تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی ہر کوشش میں آگے رہی ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں بھی مسلم لیگ (ن) اپنا بھرپور حصہ ڈالتی رہی ہے۔ لیکن اب مریم نواز اچانک سے ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

شہباز شریف ضمانت
Courtesy: Dawn

حال ہی میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ شہباز شریف سے متعلق مشہور ہے کہ وہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ امکان ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز سے ملاقات کی ہو اور انہیں سمجھایا ہو۔

ادھر گذشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی (جو پی ڈی ایم کی صف اول کی جماعتوں میں سے ایک تھی) نے مفادات کے حصول کے بعد حزب اختلاف کے اتحاد کو چھوڑ دیا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مریم نواز نے پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی سے سبق سیکھ لیا ہو۔

سیاسی حلقے کا خیال ہے کہ مریم نواز کو شاید اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی کی غیرموجودگی میں پی ڈی ایم کے ساتھ کوئی خاص اثر پیدا نہیں کرسکے گی۔

متعلقہ تحاریر