کے پی کے میں چوکیدار کی 18 ویں گریڈ میں بھرتی

چوکیدار کو مقامی انتظامیہ کی خواہش پر بھرتی کیا گیا ہے جو قانون کے خلاف ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلعے شمالی وزیرستان میں 52 سالہ چوکیدار کو محکمہ فننانس میں 18 ویں گریڈ کا افسر بھرتی کر دیا گیا ہے۔ چوکیدار کو مقامی انتظامیہ کی خواہش پر بھرتی کیا گیا ہے جو قانون کے خلاف ہے۔

چوکیدار نے محکمہ تعلیم سے گذشتہ ماہ کی تنخواہ بھی وصول کی ہے۔ سترسروبی کے رہائشی محمد نور وزیر کو ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے محکمہ فنانس میں 18 گریڈ کا افسر بھرتی  کرنے کی سفارش کی تھی۔

چوکیدار کا 18 گریڈ آفیسر بھرتی

یہ بھی پڑھیے

ایویسینا اسکول نے ٹیچر کی تنخواہ روک لی

عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے اور وزیراعظم عمران خان  انکوئری کرکے اس بات کا فوری نوٹس لیں۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ خیبرپختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ چوکیدارنےنوکری کے ساتھ ساتھ تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا تھا۔ ادارے کے مطابق چوکیدار 18 ویں گریڈ کے افسر کی اسامی کے لیے تجربے پر بھی  پورا اترتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر