پاکستان میں آکسیجن سپلائی بینک کے قیام کا اعلان

سلمان صوفی نے اس کار خیر میں عوام سے مدد کی درخواست کی ہے۔

انڈیا میں کرونا کی وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وہاں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے لیکن اب پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو بھی آکسیجن کی کمی پیش آسکتی ہے۔ ان حالات میں سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے مالک سلمان صوفی نے پاکستان میں آکسیجن سپلائی ’او ٹو بینک‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں آکسیجن کی کمی سے بچنے کے لیے سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے مالک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ ہم بہت جلد ’او ٹو بینک‘ پروجیکٹ کا آغاز کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا آکسیجن سپلائی بینک ہوگا جو سب کے لیے ہوگا۔

انہوں نے اس کار خیر میں عوام سے مدد کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا کے مسلمان شہری ہندوؤں کی مدد کے لیے سب سے آگے

اس اعلان کے بعد بالی ووڈ کی ہدایتکارہ اور اداکارہ پوجا بھٹ نے سلمان صوفی کی کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں بھی اس کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی متعدد مشہور شخصیات نے بھی سلمان صوفی کی پاکستان میں آکسیجن سپلائی بینک کے قیام کے ارادے کی تعریف کی ہے اور ان کے کام کو سراہا ہے۔

متعلقہ تحاریر