محمد شاہ قبرستان میں سیوریج کا پانی داخل

کے ایم سی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع محمد شاہ قبرستان میں سیوریج کا گندا پانی قبروں میں داخل ہونے لگا ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں قائم محمد شاہ قبرستان کی اس صورتحال پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کوئی کارروائی کرنا تو دور کی بات ہے بلکہ متعلقہ حکام نے واقعے کا نوٹس تک نہیں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کا ووٹ کراچی صاف کرنے والوں کا

علاقہ مکینوں نے شاہ محمد قبرستان کی صورتحال پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میونسپل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سینڑل سے رمضان المبارک میں قبرستان کی زبوں حالی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے قبرستان میں گندا پانی داخل ہونے سے متاثر ہونے والی قبروں کی مرمت کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے شہریوں نے نااہل اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ تحاریر