نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا

ابتداء میں ایئر لائن کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔

کرونا کی وباء کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے حالیہ لانچ ہونے والی ایئر لائن ’نارتھ ایئر‘ کو لائسنس دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھاتے ہی ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروخت دینے کی بات کی تھی۔ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اس حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نارتھ ایئر کو ٹورازم پروموشن اور ریجنل انٹی گریشن (ٹی پی آر آئی) کا لائسنس دے دیا ہے۔ مستقبل قریب میں نارتھ ایئر کی گلگت، اسکردو، گوادر اور چترال کے لیے پروازیں چلیں گی۔


یہ بھی پڑھیے

سوات ایئر پورٹ کا 17 سال بعد افتتاح

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ لانچ ہونے والی اس ایئرلائن کا ہیڈ آفس قائم کردیا گیا ہے۔ ابتداء میں نارتھ ایئر کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔

کچھ عرصہ قبل سوات کے سیدو شریف کے ہوائی اڈے کو 17 سال بعد فعال کر کے فضائی سروس شروع کی گئی تھی۔ بحالی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 26 مارچ کو لاہور سے براستہ اسلام آباد سوات پہنچی تھی۔

ہوائی اڈے کو فعال کرنے کا مقصد علاقائی سیاحت کو فروغ دینے سمیت تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانا تھا۔

واضح رہے سیدو شریف دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہونے والا علاقہ تھا جہاں کا ایئرپورٹ 2004 سے غیر فعال تھا۔

متعلقہ تحاریر