عریانیت کے فروغ کے باعث ’24 نیوز‘ پر پابندی کا مطالبہ
نجی نیوز چینل نے پورن اسٹار میا خلیفہ کی خبر قابل اعتراض تصویر کے ساتھ شائع کی تھی۔

پاکستان کے نجی نیوز چینل ’24 نیوز‘ نے پورن اسٹار میا خلیفہ کی خبر قابل اعتراض تصویر کے ساتھ شائع کی ہے جس کے بعد چینل پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
پیر کے روز مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں لبنانی نژاد اسپورٹس اینکر، ماڈل و اداکارہ میا خلیفہ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کردیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے پاکستانی مداحوں کے لیے ٹوئٹر پر مواد اپ لوڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی تصاویر میں غلط کیا؟
پاکستان کے نامور نجی نیوز چینل نے اس خبر کو شائع تو کیا لیکن اس کے ساتھ قابل اعتراض تصویر لگا کر۔ نجی نیوز چینل نے بظاہر یہ تصویر اپنی ویب سائٹ پر زیادہ صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے لگائی ہے لیکن یہی اقدام ان کی غلطی ثابت ہوئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ’بین 24 نیوز‘ کے نام سے ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
#Ban24News is number 1 trend on Twitter right now. I’m glad that I was the first person to tweet this hashtag and start the movement.
Let’s hope action is taken. pic.twitter.com/F8E4iAjyk8
— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) May 24, 2021
اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد چینل پر پابندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
@reportpemra@fawadchaudhry@MashwaniAzhar#Ban24News pic.twitter.com/Q9T7E20cOY
— کپتان کا سپاہی (@princeabdullahh) May 25, 2021
نجی نیوز چینل نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ایسی تصویر شائع نہیں کی ہے بلکہ ماضی میں بھی کئی اداکاراؤں کی خبروں کے ساتھ ان کی مختصر لباس میں تصاویر لگائی ہیں۔
#Ban24News Now immigetly@FarrukhHabibISF @fawadchaudhry @IamYasif pic.twitter.com/z3Si32Z6mu
— rAnA iحsAn🇵🇰💙 (@Rana241_7) May 25, 2021
Yai nhi sudhrngy#Ban24News pic.twitter.com/AlwyUezT2T
— Mirror (@MAli43387747) May 25, 2021
محمد اسد سعید نامی ٹوئٹر صارف نے چینل کے اس اقدام کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے پیمرا سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سستی شہرت کے لیے @24NewsHD
چینل جس طرح کا بے ہودہ مواد استعمال کر رہا ہے وہ نہائت ہی قابل مذمت ہے۔ پیمرا کو چاہیے کہ وہ اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چینل 24 پر پابندی عائد کرے۔
@reportpemra#Ban24News— Muhammad Asad Saeed (@AsadSaeed2) May 25, 2021
منظور آرائیں نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں عریانیت نہیں بلکہ خبریں چاہئیں۔
We need news not nudity
Fake News #Ban24News pic.twitter.com/tstihQhUOt— منظور آرائیں (@Arrain666) May 25, 2021
اس معاملے میں پیمرا کی خاموشی پر کئی ٹوئٹر صارفین سوال کر رہے ہیں۔
Where is pemra?
Is pemra Can’t action be taken against this @reportpemra #Ban24News pic.twitter.com/8Kh6Zk5HVs
— Zaryab Iftikhar (@zaryabiftikhar) May 25, 2021
24 نیوز کی جانب سے غیرذمہ دارانہ صحافت کا رویہ صرف عریانیت پھیلانے پر ہی ختم نہیں ہوتا بلکہ بےوجہ کی تنقید کو بھی اس چینل نے اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے۔ حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے عید پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو 24 نیوز نے بےمعنی کی تنقید کا پہلو نکالتے ہوئے خبر لگائی کہ جوڑے نے شرمناک تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

چینل نے اپنی خبر میں وضاحت تک نہیں کی تھی کہ ان تصاویر میں ایسا کیا عجیب و غریب یا شرمناک ہوا تاہم شہ سرخی لگا کر سادہ تصاویر کو بھی سنسنی خیز بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔









