صحافی گل بخاری اور اسد طور آمنے سامنے
اسد طور نے گل بخاری کے دعووں کو ان کے مقدمے کو کمزور کرنے کا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی گل بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی صحافی اسد طور پر تشدد اینکر پرسن عمران ریاض نے خفیہ ادارے کے ایک دوست کی مدد سے کیا تھا۔ دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی اسد طور نے گل بخاری کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی گل بخاری نے کہا ہے کہ حملہ کرنے والوں میں دو لوگ خفیہ ادارے سے تھے جبکہ ایک عمران ریاض کے ذاتی محافظ تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بےروزگار صحافی اسد طور پر بہیمانہ تشدد
ان کا کہنا ہے کہ ’عمران ریاض نے اسد طور پر حملہ کیوں کروایا؟ اسد طور اپنے ولاگز میں تواتر سے عمران ریاض کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور عمران ریاض کو گیلا تیتر کا لقب بھی اسد طور نے ہی دیا تھا جس پر اینکر پرسن کو شدید غصہ تھا۔‘
Lekin iss saray fasanay mein asal baat yeh hai, ke jabb tak Pakistani army ki khufiya agencies Shamil na hoN, koi geela teetar yeh kaam nahi kar sakta impunity ke saath. Iss liye mujrim fauj he hai.
Who was the mastermind of the attack on Asad Toor https://t.co/Nw7fL5xVrh
— Gul Bukhari (@GulBukhari) May 31, 2021
گل بخاری کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے صحافی اسد طور نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’وہ کہانی بالکل جھوٹ اور میرے مقدمے کو کمزور کرنے کے لیے پروپیگنڈا ہے۔ پولیس میرے مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور میں اس تفتیش کے اختتام کا انتظار کررہا ہوں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے اس طرح کے نظریات مجھ پر تشدد کرنے والے افراد کے لیے ضمانت کا جواز پیدا کررہے ہیں۔‘
That story is completely false and just a propaganda to weaken my case. Police is still investigating my story and I’m waiting for their conclusion, meanwhile all other theories making rounds on social media are just a “service” to my assailants to protect them and bail them out! https://t.co/ESTGe093Kk
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) June 1, 2021
پاکستان کے معروف صحافی جمیل فاروقی نے گل بخاری کی معلومات پر طنز کرتے ہوئے انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی ہے۔
میں اِس بی بی کے ”انویسٹی گیٹو“ جرنلزم کو 21 توپوں کی سلامی کیوں نہ ٹھوکوں جسے یہ نہیں پتہ کہ عمران ریاض خان نامی اینکر ایکسپریس نیوز میں کام کرتا ہے یا GNN میں؟ معلوماتی کمزوری سے عیاں ہے کہ محترمہ کا ”مقوی الاعصاب“ جرنلزم کے لئے معروف ادویاتی کمپنی ”فائزر“ سے رابطہ ضروری ہے؟ pic.twitter.com/w9wxunH6hX
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) May 31, 2021
ایک ٹوئٹر صارف نے گل بخاری کے انکشاف پر ردعمل میں لکھا ہے کہ ’اسد طور پر حملے کی خبر عمران ریاض کا کیریئر کھا جانے کی طاقت رکھتی ہے۔‘
اگر @GulBukhari کی اسد علی طور پر حملے بارے خبر دست ہے تو @ImranRiazKhan کے دن گِنے جا چکے ہیں۔ صحافتی تنظیمیں عمران ریاض کا پورا کیرئیر کھا جانے کی طاقت رکھتی ہیں۔
I Stand With @AsadAToor…
— بدتمیز (@BdTamiz) May 31, 2021









