مولٹی فوم اور ڈائمنڈ سپریم فوم کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز
ماسٹر مولٹی فوم کی جانب سے ڈائمنڈ سپریم فوم کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوا دیا گیا۔

پاکستان میں فوم بنانے والی دو بڑی کمپنیز کے درمیان ایک مرتبہ پھر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ماسٹر مولٹی فوم نے ڈائمنڈ سپریم فوم پر چوری شدہ مہمات چلانے کے حوالے سے اخبار میں اشتہار چھپوا دیا۔
ماسٹر مولٹی فوم نے حریف کمپنی ڈائمنڈ سپریم فوم کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوا کر عدالتی احکامات کی یاد دہانی کرائی ہے۔ اشتہار میں مولٹی فوم کی ان تمام مہمات کا ذکر کیا گیا جو کہ ڈائمنڈ سپریم فوم کی جانب سے چوری کی گئیں تھیں اور ساتھ ہی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ مولٹی فوم نے اشتہار میں وضاحت دی ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈائمنڈ سپریم فوم کی جانب سے چوری شدہ مہمات چلائی جارہی ہیں۔
This is the funniest documentation of blatant plagiarism and lack of inspiration, partic Diamond Foam changing Moltyfoam’s Molty brand into Folty, Papa Jani into Baba Janu and Nanhi Pari into Munni Fari… Lolwut! pic.twitter.com/YvqRnUyXYg
— Hasan Zaidi (@hyzaidi) June 7, 2021
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر صارف کو فیڈایکس کے عمر کا دلچسپ جواب موصول
ماسٹر مولٹی فوم اور ڈائمنڈ سپریم فوم کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز 2019 میں ہوا جب ڈائمنڈ سپریم فوم نے اپنے ایک اشتہار میں مولٹی فوم کی مشہور ’پاپا جانی‘ مہم کے الفاظ استعمال کیے۔ اس حوالے سے شہر میں متعدد بل بورڈز نصب کیے گئے تھے جن میں ماسٹرمولٹی فوم کا نام لیے بغیر شہریوں کو مولٹی فوم کا استعمال ترک کر کے ڈائمنڈ سپریم فوم استعمال کرنے کی تریب دی گئی تھی۔
Papa jaani is sick of this mattress BS. pic.twitter.com/61a18p20Yh
— Aima Khosa (@aimaMK) September 18, 2019
صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ مہوش حیات اور علی ظفر کا ٹی وی پر ایک اشتہار بھی نشر ہوا تھا جس میں دبے الفاظ میں ’پاپا جانی‘ مہم کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس اشتہار کے بعد مولٹی فوم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
New website launch of @diamondsupremefoam’s by our #rockstar @AliZafarsays & gorgeous @MehwishHayat#alizafar #mehwishhayat
.
.
.
.#singer #pakistan #pakistanisinger #pakistaniactors #music #musician #musicians pic.twitter.com/TBMDrxc53a— Afra Alam (@azianAfra_Alam) September 8, 2019
واضح رہے سال 2020 میں عدالت نے ڈائمنڈ سپریم فوم کو ’پاپا جانی‘ سے ملتی جلتی ’بابا جانو‘ مہم اور ’ننھی پری‘ مہم سے مماثلت رکھتی منی فری مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا۔









