سوشل میڈیا پر صحافیوں کی لڑائیاں عام ہونے لگیں
ٹوئٹر پر اویس منگل والا اور عصمت اللہ نیازی کے درمیان لفظی جنگ میں غیر مناسب الفاظ استعمال کیے گئے۔

سوشل میڈیا پر فنکاروں کے بعد اب صحافیوں کی لڑائیاں بھی عام ہونے لگی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اویس منگل والا اور عصمت اللہ نیازی کے درمیان بحث میں نہایت غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان میں صحافیوں نے اپنے انداز گفتگو اور الفاظ کے چناؤ پر دھیان دینا چھوڑ دیا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ سنیئر اور جونیئر صحافی ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اویس منگل والا اور عصمت اللہ نیازی کے درمیان بحث چھڑگئی۔
معاملہ اویس منگل والا کی ٹوئٹ سے شروع ہوا جس میں انہوں نے جی 7 ممالک کے سربراہان کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ان میں سے کسی نے ماسک کی پابندی نہیں کی ہے۔ ٹوئٹ پر تبصرے میں سنیئر صحافی عصمت اللہ نیازی نے اویس منگل والا کے لیے ‘ گدھے’ کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ یہ تمام افراد ویکسین لگوا چکے ہیں اور جہاں تمام افراد ویکسین شدہ ہوں وہاں ماسک کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
گدھے یہ سب ویکسین لگوا چکے ہیں اور ایس او پی کے مطابق جہاں سب ویکسین ویکسین شدہ لوگ جمع ہوں انکو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں https://t.co/IpkjDOAbB2
— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) June 14, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی صحافی تشدد کا پرچار کرنے لگے
اویس منگل والا نے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا۔ کوٹ ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹوئٹ کے آغاز میں آپ نے جو اپنے والد صاحب کا نام لکھا ہے اس کی بالکل ضرورت نہیں تھی۔ اس بات کے جواب میں عصمت اللہ نیازی نے بند الفاظ میں اویس منگل والا کو نوکری سے متعلق دھمکی دے دی۔
بس ثابت ہوا کہ اسے جس نام سے پکارا گیا وہ اس نے خود درست ثابت کر دیا 👇👇👇۔۔۔ آپکے والدین نے آپکی تربیت نہیں کہ تو سلطانہ صدیقی اطہر یا اختر وقار عظیم سے ہی تربیت لے لو بیٹا یا میں انکو کہہ دوں ؟ https://t.co/zdijGeQMIw
— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) June 14, 2021
اویس منگل والا نے سنیئر صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپنے ٹوئٹ سے غیر مناسب لفظ ہٹا دیں تو وہ بھی معذرت کرلیں گے۔ جس پر عصمت اللہ نیازی ڈٹ گئے اور دوبارہ دھمکی دی۔
گدھے کو گدھا کہا جائے گا بیٹا کیونکہ بنا پڑھے لکھے ٹویٹ کرکے اہنے اپکو گدھا ہی ثابت کرو گے۔۔ اور اہکے سربراہان سے آپکی تربیت کا کہا جو میرے ہرانے colleagues ہیں کہو تو تربیت کروا دوں اچھی سی؟ https://t.co/VliYG2rLEH
— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) June 14, 2021
اویس منگل والا بھی خاموش نہ رہے اور ٹوئٹ میں سینئر صحافی کی ذہنی پسماندگی سے متعلق تبصرہ کیا۔ عصمت اللہ نیازی نے جواب میں ایک مرتبہ پھر جونیئر صحافی کی مالکان سے تربیت کرانے کی بات کی۔
درست کہا اپکو شدید تربیت کی ضرورت ہے ۔۔۔ اب بھی وقت ہے گھر سے تربیت نہیں ہو سکی تو ادارے سے کروائی جا سکتی ہے بچے ۔۔ https://t.co/jtEG05uG8C
— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) June 14, 2021
اس لفظی جنگ سے دونوں صحافیوں کو کچھ حاصل تو نہیں ہوا البتہ دونوں نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافتی اقدار کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔









