نوے سالہ خاتون کا کیس 50 سال سے مختلف عدالتوں میں زیرسماعت

اسلام آباد: پشاور سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون کا کیس 50 سال سے مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔ خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 15 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور اب 90 سال کی ہوچکی ہوں لیکن حق مہر تاحال نہیں مل سکا۔

خاتون نے کہا کہ مختلف عدالتوں سے میرے حق میں فیصلے ہوئے لیکن اس کے باوجود حق مہر کی زمین کا قبضہ نہیں مل سکا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میری مؤکلہ کا حقِ مہر 3 کنال 10 مرلے زمین تھا۔ یہ زمین نام ہونے کے باوجود اس کا قبضہ نہیں مل سکا۔ درخواست گزار کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ مختلف عدالتوں سے فیصلے حق میں ہونے کے باوجود اجراء کے معاملے میں جعلی رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حق مہر کے اجراء کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا پھردرخواست خارج ہو جائے گی، ہمیں سوچنے کیلئے کچھ مہلت دیں۔

خاتون کی درخواست پر سماعت نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے