مفتی عبدالقوی کے ٹوٹے لیک ہونے سے رُک نہیں رہے
منگل کی صبح سے سوشل میڈیا پر مفتی عبدالقوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ متنازع ویڈیوز سے خبروں میں آنے والے مفتی عبدالقوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی ہے۔
پاکستان میں منگل کی صبح سے سوشل میڈیا پر مفتی عبدالقوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل ہونے لگی ہے جس میں انہیں برہنہ حالت میں کسی خاتون سے قابل اعتراض گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیو پر مولانا فضل الرحمان خاموش
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جس خاتون سے ویڈیو کال پر بات کر رہے تھے انہوں نے اپنا کیمرہ بند کیا ہوا تھا اور صرف مفتی عبدالقوی کی ریکارڈنگ ہورہی تھی۔ ریکارڈنگ کے بعد جب یہ ویڈیو لیک ہوئی تو اس میں خاتون کی آواز بھی ایڈیٹنگ کے ذریعے بند کردی گئی تاکہ یہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ کس کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کی متنازع ویڈیو لیک ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ مفتی عبدالقوی خبروں میں آئے ہی اپنی متنازع ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے تھے۔ سب سے پہلے اُن کی مقتول قندیل بلوچ کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر لیک ہوئی تھیں جس کے بعد یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

قندیل بلوچ کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر کے بعد مفتی عبدالقوی کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ بھی متنازع ویڈیوز لیک ہوچکی ہیں۔
مفتی صاحب سُدھر جاؤ ورنہ PC Hotel کراچی کی وڈیوبھی لئیک کرونگئ ..#HareemShah #HareemVsQavi #Hareemshahscandal @kirannaz_KN pic.twitter.com/IAj6siHoX9
— Hareem Shah Official (@hareemshah_12) January 20, 2021
Domestic Abuse is not gender based, and is a crime even if it is by wife or a girl friend!
My sympathies with #MuftiQavi #MeToo and if he needs, I offer legal help. #HareemShah pic.twitter.com/dkInm87Jqv
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) January 18, 2021
تاہم منگل کو نئی لیک ہونے والی ویڈیو میں یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔
مفتی عبدالقوی کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں کافی غصہ پایا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ایسے بے شرم لوگوں کو جوتے مارنے چاہئیں۔
View this post on Instagram
اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر بھی ’مفتی قوی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔ صارفین اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ صحافی ضرار کھوڑو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مفتی عبدالقوی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد دل کر رہا ہے کہ آنکھوں میں تیزاب ڈال لوں۔
Watched the mufti qavi video and now am pouring acid into my eyes
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) June 22, 2021
ایک صارف نے مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ کے ہاتھوں پڑنے والے تھپڑ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ غلط وقت پر صحیح تھپڑ۔
Mufti Qavi…A right slap on wrong time #muftiqavi #MuftiAbdulQavi pic.twitter.com/E9E1qePmwH
— Tetoo Patiya (@Pola_620) June 22, 2021
سیدہ ترمزی نے لکھا کہ قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کے بارے میں جو کچھ بھی کہا تھا وہ سچ تھا، یہ وقت نے ثابت کردیا ہے۔
Time proves Qandeel was right about him 💔#MuftiQavi #Muftiabdulqavi pic.twitter.com/QKUvH5X5OI
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) June 22, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی لاہور کے ایک مدرسے میں مفتی عزیز الرحمان کی جانب سے نوجوان طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔









