سوشل میڈیا پر ملک دشمن بیانیہ یوں فروغ پاتا ہے
سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے اپنے عمل سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کی توثیق کردی۔

پاکستان کے معروف سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے غیر ذمہ داری کی انتہا کردی۔ ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت پر تنقید میں اتنا آگے بڑھ گئے کہ کسی کی کہی ہوئی بات کو کسی اور سے منسوب کردیا۔ پیر کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا کو ملکی مفاد کے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیو نیوز کی خبر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ عالمی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ سے وابستہ ادارے ایف اے ٹی ایف کے خلاف بیانات جاری نہ کریں۔ اس طرح کے بیانات نہ صرف متضاد ہیں بلکہ پاکستان کے مفادات کے بھی خلاف ہیں۔
EU advises Pakistan not to issue rhetorical statements against international institutions, particularly UN-affiliated institutions like the FATF.
Says such statements are "not only counterproductive, but also harmful to Pakistan’s interest”. https://t.co/TVQdGpPPxH— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) June 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
تھرپارکر کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
سوشل میڈیا صارفین نے خبر کا جائزہ لینے کے بعد سینئر صحافی کو آگاہ کیا کہ انہوں نے یورپی یونین کے کسی رکن ملک کے سفیر کی تجویز کو یورپی یونین کے ترجمان سے جوڑ دیا ہے۔ اس بیان کا یورپی یونین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم، مرتضیٰ سولنگی صارفین کی بات ماننے پر تیار نہ ہوئے اور سفیر کے بیان کو ترجمان یورپی یونین کا بیان قرار دینے پر مُصر رہے۔
صحافی شیراز خان راجپوت نے مرتضیٰ سولنگی کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ جسے وہ یورپی یونین کے ترجمان کا بیان سمجھ رہے تھے وہ کسی یورپی ملک کے سفارت کار کا جیو نیوز سے کیا گیا تبصرہ تھا۔ شیراز خان نے لکھا کہ اگر مرتضیٰ سولنگی خود کو صحافی کہتے ہیں تو عمل بھی صحافیوں جیسا کریں۔
NOT EU but "A diplomat based in Europe,” told Geo News that, I know basic journalistic norms are very hard to understand but when you claim to be a journalist at least try to act like one!
— Sheraz Khan Rajput 🦉 (@SherazKRajput) June 29, 2021
ایک اور صحافی خرم حسین نے ٹوئٹ میں بتایا کہ مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹوئٹ میں جن صاحب کے بیان کا ذکر کیا ہے وہ یورپ میں مقیم سفارت کار اور یورپی کمیشن کے باضابطہ ترجمان ہیں۔
That "diplomat based in Europe” happens to be the official spokesperson of the European Commission….
— Khurram Husain (@KhurramHusain) June 29, 2021









