مکڈونلڈز اور کے ایف سی نے ہاتھ ملا لیا؟
دنیا بھر میں برانڈز کی تشہیر کے انداز بدل رہے ہیں۔

دنیا بھر میں تشہیر کے بدلتے طریقوں نے فاسٹ فوڈ کے مشہور دو بڑے برانڈز مکڈونلڈز اور کینٹکی فرائیڈ چکن ( کے ایف سی) کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے پر مجبور کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں برانڈز کی یکساں طور پر چلائی جانے والی تشہری مہم عروج پر ہے۔
کراچی میں مکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ کے بالکل باہر کے ایف سی کا بل بورڈ لگادیا گیا جوکہ ایک حیران کن بات ہے۔ سوشل میڈیا پر کے ایف سی کا اشتہار کچھ ہی دنوں میں وائرل ہوگیا۔ شہر قائد کے باسی تصویر کو تیزی سے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر شیئر کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یہ اسی صورت ممکن ہے جب دونوں برانڈز خود ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہوئے یکساں تشہری مہم چلارہے ہوں۔
big marketing flex: KFC put up a huge ad above one of McDonald’s most recognizable outlets in Karachi, Pakistan. pic.twitter.com/Wohj2z5WfZ
— Andrew Arruda (@AndrewArruda) June 30, 2021
یہ بھی پڑھیے
کرونا کی وبا کے دوران برگر کنگ کا انوکھا اقدام
چند صارفین کا خیال ہے کہ کے ایف سی کی اس تشہیر کے ذریعے اس کے حریف مکڈونلڈز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور گاہک کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Could there be better trolling by KFC by super imposing a huge advert on one of McDonald’s most recognizable outlets in Karachi! pic.twitter.com/cngucCLn4y
— Adeel Azhar (@adeel_azhar) June 30, 2021
برانڈز کے درمیان جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اب دنیا بھر میں تشہیر کے انداز بدل رہے ہیں۔ اس حوالے سے منفرد خیالات کو اہمیت دی جاتی ہے اور ایک بڑے زاویے سے نکل کر آنے والی سوچ کو نمایاں رکھا جاتا ہے۔
ان دونوں امریکی فاسٹ فوڈ چینز نے بھی شاید کچھ نیا کرنے کی ٹھانی ہے اور پاکستان میں تشہیر کے نئے طریقے متعارف کرانے کی کوشش کی ہے۔
اس سے پہلے امریکا میں مکڈونلڈز کی ایک مہم میں برگر کنگ نے بھرپور ساتھ دیا تھا۔ مکڈونلڈز کی وہ مہم دراصل کینسر کے مریضوں کے لیے چندہ اکھٹا کرنے سے متعلق تھی۔ اس مہم کی وجہ سے برگر کنگ نے ایک دن اپنے مینو سے ان کا سب سے مشہور ووپر برگر نکال دیا تھا تاکہ ان کے گاہک مکڈونلڈز کا رخ کریں۔

برگر کنگ کی تشہیر کے اس انداز کو بےحد پسند کیا گیا تھا، جس سے برانڈ کو خاطر خواہ منافع بھی ہوا تھا۔









