وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہوگئی

وزیراعظم ٹوئٹر پر خود کسی کو بھی فالو نہیں کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کسی کو فالو نہیں کرتے مگر ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین تک جاپہنچی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم کو اس حوالے سے مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر کسی ایک شخص کو بھی فالو نہیں کرتے لیکن اس سے ان کی شہرت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ عمران خان پاکستان کے اب تک کے سب سے زیادہ مشہور وزیراعظم ہیں اور اس بات کا ثبوت ٹوئٹر نے دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ فیصل جاوید خان نے وزیراعظم کو اس حوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ ساتھ ہی لکھا کہ عمران خان کو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم اور سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر پر خواتین کے لیے نیا فیچر

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے برس دسمبر میں وزیراعظم عمران خان نے سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ سمیت تمام صارفین کو ان فالو کردیا تھا۔ ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد وزیراعظم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان ہیں جن کے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹوئٹر پر 4 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹوئٹر پر 4.2 ملین افراد فالو کرتے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے 5.2 ملین فالوورز ہیں۔

متعلقہ تحاریر