اسسٹنٹ کمشنر بنوں کے دعوت ولیمہ میں بنے گلی کے بچے مہمان
پاکستانی جوڑے کی شادی کی انوکھی تقریب کو شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
بنوں کے اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر نتاشہ رضوان چند روز قبل رشتہ ادواج سے منسلک ہوئے ہیں، ان کے غیرروایتی دعوت ولیمہ کی تقریب نے سب کو حیران کردیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی خطرناک لہر میں رش سے بھرپور محفلیں غیر دانشمندانہ ہو سکتی ہیں ، اس لیے مناسب سمجھا کہ ایسی چھوٹی چھوٹی تقریبات کا انعقاد مستحق بچوں کے ساتھ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
ویکسینیشن سینٹرز پر شہریوں کا رش، ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری
انہوں نے مزید کہا کہ شادیوں اور تقریبات میں رشتے داروں اور خاندان کے افراد کو بھی شامل کرنا چاہیے، مگر اسی کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کو بھی شامل کرنا ضروری ہے جو عام طور پر معاشرے کا نظرانداز طبقہ ہے جیسے گلیوں میں گھومنے پھرنے والے بچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں ہم نے ایک غیرسرکاری تنظیم کے زیر انتظام اسکول ” ایچ ون ٹیچ ون فاؤنڈیشن ” کے بچوں کو اپنے ولیمے میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا۔ نجی فاؤنڈیشن ضرورت مند خاندانوں کے بچوں کو اپنے اسکول میں مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
بنوں کے اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف کی جانب سے غیر روایتی ولیمہ منانے پر عوام کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے اعتدال پسندانہ جشن کو سراہا ہے۔
جوڑے کا کہنا ہے کہ معاشرے سے غیر ضروری رسم و رواج کے خاتمے اور غیر معمولی اخراجات سے بچنے کے لئے سادہ شادیوں کو معمول بنایا جانا چاہیے۔ اسٹنٹ کمشنر اور ان کے اہلیہ نے تقریب میں آئے ہوئے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔
رواں سال جنوری میں ایک پاکستانی جوڑے کی سوشل میڈیا پر شادی کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی ، جوڑے نے اپنی شادی کا ولیمہ ضرورت مندوں کے اعزاز میں دیا تھا۔
A newly-married couple wanted to arrange a Daawat e Walima in the form of a dastarkhuaan too. And they did it this way!
👏👏#Karachi pic.twitter.com/L9WT9UkvR7— azhar khan (@azharkhn4) January 1, 2021