پنجاب یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے والا پہلا صوبہ
مراد راس نے بتایا کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے ملک میں پہلی بار لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔
پنجاب میں 2 اگست سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کردیا جائے گا۔ اس اقدام کے بعد پنجاب یکساں تعلیمی نظام کے حوالے سے عملی طور پر کام کرنے والا پہلا صوبہ بن جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پیر سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جارہے ہیں۔ مراد راس نے بتایا کہ ابتداء میں اس کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جائے گا۔ یہ ایک نیا سسٹم ہے جس کے آغاز میں کئی مشکلات درپیش ہوں گی جن پر تنقید کی بجائے حکومت کو عوام کا ساتھ درکار ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ 2 اگست سے شروع ہو رہا ہے. ابتداء میں اس کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جائے گا.
یہ ایک نیا سسٹم ہے جس میں کئی مشکلات بھی آئیں گی جن پر تنقید کی بجائے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے
pic.twitter.com/fqh1QA6xRU— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) July 31, 2021
مراد راس نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ تعلیم کا نوٹی فکیشن بھی شیئر کیا۔ اعلامیے کے مطابق 2021-2022 اور آگے آنے والے برسوں میں بھی پہلی سے پانچویں کلاس تک صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں یکساں تعلیمی نصاب لاگو کیا جائے گا۔ اس اقدام کے بعد پنجاب یکساں تعلیمی نظام کے حوالے سے عملی طور پر کام کرنے والا پہلا صوبہ بن جائے گا۔
NOTIFICATION:
Single National Curriculum to be implemented in all Public, Private Schools and Deeni Madaris of Punjab starting August 2nd, 2021. pic.twitter.com/vqH1lat46X— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 30, 2021
یہ بھی پڑھیے
کے الیکٹرک کو کراچی والوں کا خیال آگیا
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانچویں جماعت کے لیے یکساں نصاب اگست 2021 سے رائج ہو جائے گا، جبکہ چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت کے لیے یکساں نصاب تعلیم 23-2022 اور نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 24-2023 سے رائج ہوگا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے پاکستان میں ہر طرح کے تعلیمی اداروں اور مدارس کے لیے ایک ہی نصاب کا نعرہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے لگایا تھا اور اس کے لیے تمام تر کوششیں بھی موجودہ دور حکومت میں کی گئیں۔