مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا
کیس کا فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
اینکر مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ اگلے ماہ کی 30 تاریخ کو سنایا جائے گا۔ نیوز360 کے ذرائع کے مطابق ملزم عاطف زمان کے ورثا نے مقتول کی اہلیہ زارا عباس سے رابطہ کرکے کیس واپس لینے کا مطالبہ کیا جس سے انہوں نے انکار کردیا۔
زارا عباس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخرکار عدالت نے ان کے شوہر کے کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کے لیے شیڈول مقرر کردیا ہے۔ مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
الحمداللہ! یا اللہ تیرا شکر!#JusticeForMureedAbbas
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ / جیل ٹرائلاینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش
عدالت نے کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کے لیے شیڈول مقرر کردیا تھا pic.twitter.com/4InkyqBnG9
— Zaara Abbas Khan (@zaaraZAK) August 12, 2021
یہ بھی پڑھیے
لیگی خاندان کی لندن ترجیح پر سوالات اٹھنے لگے
تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف ثبوت پیش کرنے کے لیے 30 اگست سے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ملزم عاطف زمان کا بیان 18 ستمبر کو ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ حتمی دلائل 22 ستمبر کو طلب کيے گئے ہيں۔
نیوز360 کے ذرائع کے مطابق ملزم عاطف زمان کے ورثا نے مقتول کی اہلیہ زارا عباس سے رابطہ کرکے دیت کی بات کی اور کیس کے فیصلے سے پہلے کیس واپس لینے کا مطالبہ کیا تاہم زارا عباس نے ان کا مطالبہ ماننے سے صاف انکار کردیا۔
دوسری جانب سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دو سال کی جدوجہد کے بعد آخرکار فیصلے کی گھڑی آنے والی ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کو مبارکباد دی۔
Finally after struggle of more than 2 years, justice is in sight as model court issues schedule for conducting trial against Atif Zaman for murder of anchor #MureedAbbas. Trial starts 30Aug, Judgment on 30Sept. Congratulations to @zaaraZAK, this is a result of your resolve. pic.twitter.com/IQrF7zfnMr
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) August 12, 2021
واضح رہے کہ ملزم عاطف زمان پر الزام ہے کہ انہوں نے رقم کے تنازعے پر 9 جولائی 2019 کو فائرنگ کرکے مريد عباس اور ان کے دوست کو قتل کرديا تھا۔









