وزیراعظم کا ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اور ایک احسن اقدام
رکھ جھوک جنگل 24 ہزار کنال پر پھیلا منصوبہ ہے جو اسمارٹ سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہے۔
وزیر اعظم عمران خان شیخوپورہ میں قائم رکھ جھوک جنگل (Rakh Jhok Forest) میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کر دیا ہے۔
رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال پر پھیلا ہوا ہے۔
رکھ جھوک جنگل کی نگرانی ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے تعاون سے کی جائے گی اور اس کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان آج رکھ جھوک جنگل (Rakh Jhok Forest)، شیخوپورہ پہنچے اور پودا لگا کر پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کیا۔
رکھ جھوک جنگل (RakhJhokForest# )، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے۔ pic.twitter.com/a4ttoVFWkF
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) August 25, 2021
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحولیات میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور دیگر چیلنجز سے بھی نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثالی منصوبہ ہوگا جو پاکستان اور اس کے ماحول کو بدل دے گا۔ یہ پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہوگا جو اسمارٹ سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہو گا۔
وزیر اعظم عمران خان آج رکھ جھوک جنگل (Rakh Jhok Forest)، شیخوپورہ پہنچے اور پودا لگا کر پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کیا۔
رکھ جھوک جنگل (RakhJhokForest# )، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے۔ pic.twitter.com/a4ttoVFWkF
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) August 25, 2021
وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں گلوبل وارمنگ ، آلودگی اور پینے کے صاف پانی کے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پہلی بار مناسب منصوبہ بندی کے بعد ایک کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔