کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی وجہ لا علمی یا غلطی؟

مریم نواز نے اپنے دورہ کراچی کے دوران دو ایسے کام کیے ہیں جنہیں اُن کے شوہر کی گرفتاری کی وجہ اور اُن کی ثقافت سے لاعلمی کہا جا رہا ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گذشتہ شب حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یا پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد صورتحال ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوئی ہے۔

پیر کی صبح سات بجے کے قریب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایک ٹویٹ کی جس میں اُنھوں نے کہا کہ پولیس اُن کے ہوٹل کے کمرے میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئی اور اُن کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر کے لے گئی۔

پولیس کا موقف ہے کہ اُس نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیاہے۔

یہ مقدمہ کراچی کے تھانہ بریگیڈ میں وقاص احمد نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یہ سب شروع کیسے ہوا؟

دورِ حاضر میں کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان میں حکومت نے کسی معاملے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں یا ٹرینڈز کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کیا ہو یا پھر اپنا ہی کیا ہوا کوئی فیصلہ واپس لے لیا ہو۔

گذشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا جب حکومت کو سوشل میڈیا پر عوام کے ردِ عمل پر مریم نواز کے خاوند کو گرفتار کرنا پڑا۔
گذشتہ روز پی ڈی ایم کے پنجاب سے آنے والے رہنماوں نے جن میں مریم صفدر اوراُن کے خاوند بھی شامل تھے کراچی میں واقع مزارِ قائد پر حاضری دی جو کہ ایک روایت ہے۔ لیکن صورتحال اُس وقت تبدیل ہوئی جب وہاں مزار کے احاطے میں قبر کے پاس کھڑے ہوکر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیاسی نعرے لگوانا شروع کیے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اِس ویڈیو کو انھوں نے خود ہی ٹویٹ بھی کیا۔

یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوئی اور لوگوں نے مزارِ قائد جیسی جگہ پر سیاسی نعرے بازی کی مذمت کی۔ مشہور اداکار خالد انعم بھی انھی میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا کے اِس ردِ عمل کے بعد پولیس کو پی ڈی ایم کے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی پڑی اور گرفتاریاں ہوئیں۔

 

مریم نواز کی لاعلمی

جب مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کرنے کراچی پہنچیں تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اُنھوں نے کئی بار اِس کا اظہار بھی کیا اور اُسے اپنے اوپر قرض سے تشبیہ بھی دی۔

لیکن اِس دوران مریم نواز کی لاعلمی ایک اور بحث کے عام ہونے کی وجہ بنی۔ مریم صفدر نے اپنی گاڑی کے سامنے سندھی بلوچی رقص لیوا کرنے والوں کو ریڈ انڈیئنز کا رقص قرار دیا جس کے بعد اُن سندھ اور بلوچستان کی ثقافت سے لاعلمی ذبان زد عام ہوگئی۔

سندھ حکومت با خبر یا بے خبر

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ نواز سندھ کے عہدیدار نے انہیں بتایا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو مریم نواز نے فون کر کر اطلاع دی تو انہوں نے بتایا کہ اُن پر گرفتاری کے لئے بہت دباؤ تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مریم صدر کے ساتھ آنے والے کارکنان اور سندھ کے کارکنان کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد ہوٹل پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے اور میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر