عامر لیاقت 24 نیوز کی سرخی پر آگ بگولہ
اینکر پرسن نے چینل کے خلاف ٹوئٹ کردی۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین 24 نیوز کی خبر میں کی گئی شرارت پر آگ بگولہ ہوگئے۔ چینل کے مالک محسن نقوی اور سابق صدر آصف زرداری کو دھمکیاں دینے پر اترآئے۔
لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم عامر لیاقت کی گرفتاری کی خبر کی سرخی 24 نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر کچھ اس چٹ پٹے انداز میں لگائی کہ معروف اینکر پرسن آپے سے باہر ہوگئے۔ 24 نیوز کی سرخی تھی کہ عامر لیاقت خاتون کو ہراساں کرنے پر لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ خبر کی یہ سرخی ایسی تھی جس نے ہر پڑھنے والے کو چونکا دیا تاہم خبر پڑھنے پر یہ بات سامنے آئی کہ گرفتاری اینکر پرسن کی نہیں بلکہ عامر لیاقت نامی کسی اور ملزم کی ہوئی ہے۔
یہ خبر اینکر پرسن عامر لیاقت تک پہنچی تو وہ آگ بگولہ ہوگئے۔ فوراً سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کردی۔ عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 24نیوز کے محسن نقوی اور ان کی ٹیم آصف زرداری کے اشاروں پر ناچنے والے ہیں ۔ اس چینل نما بدنما کو آخری وارننگ ہے، ان چپڑقناتیوں کوپروگرام "ایسے نہیں چلے گا” یاد رکھنا چاہیے جس نے بڑوں بڑوں کی ہوا نکال دی تھی، کیا پھر ہوا نکالوں۔ عمران خان کی دشمنی میں ہر کھلاڑی کو نہ چھیڑو۔
24نیوز کے محسن نقوی اور ان کی کوفی ٹیم ابن زیاد آصف زرداری کےنچیے ہیں اس چینل نما بدنما کو آخری وارننگ ہے،ان چپڑ قناتیوں کو یاد رکھناُ چاہیے ایک پروگرام ہوتا تھا “ایسے نہیں چلے گا” جس نے بڑے بڑوں کی ہوا ہر سوراخ سے نکال دی تھی، پھر نکالوں؟عمران خان دشمنی میں ہر کھلاڑی کو نہ چھیڑو pic.twitter.com/K5LUvORgi0
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 27, 2021
یہ بھی پڑھیے
فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر شوہر کی جذباتی پوسٹ
عامر لیاقت کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا ساتھ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ لوگ اتنے جرمانے اور پابندیاں بھگتنے کے بعد بھی باز نہیں آتے۔
اتنے جرمانے اور پابندیاں بھگتنے کے بعد بھی یہ باز نہیں آتے۔
— Samar Shah (@SyedSamarShah86) August 27, 2021
ایک صارف نے عامر لیاقت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شو ایسے نہیں چلے گا آپ کے علاوہ کسی اینکر کو نہیں جچتا۔
ٹھیک کہہ رہے ہیں ایسے نہیں چلے گا جیسا شو وہ بھی جو آپ نے کیا ہوا یے بڑوں بڑوں کے چھکے چھڑا دیئے ہی ایسے نہیں چلے گا سوائے آپ کے کسی کو سوٹ ہی نہیں کرتا، کہتے ہیں کہ:،
جلنے والے جلتے رہیں گے
عامر بھائی چلتے رہیں گے۔
اللہ آپ کو مزید عزتیں عطا فرمائے آمین۔❤️👍— Fauzia Siddiqui PTI (@fozisidd) August 27, 2021
دوسری جانب چند صارفین نے عامر لیاقت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Kisi bhi field me apki koi reput nahi rahi…afsos hy mujy me apko Mazhabi personality samajhta tha….phir se afsos hy mujy
— S Nadeem Kamal (@SNadeemKamal1) August 27, 2021