انڈین بحریہ کی کمر توڑنے والی ہنگور آبدوز پر بننے والی فلم ریلیز کے لیے تیار

فرانسیسی ساختہ ڈفنی کلاس آبدوز 1970 سے 2006 تک مادر وطن کی سمندری حدود کی حفاظت پر معمور رہی تھی۔

1971 میں بھارتی بحریہ کی عددی برتری کو گہرے سمندروں میں غرق کرنے والی ہنگور آبدوز پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے بینر نیچے بننے والی فلم "ہنگور دی ٹریل آف تھریلنگ انکاؤنٹر” ریلیز کے لیے تیار ہے۔

پاکستانی قوم کے لیے فخر کی علامت اور دشمن کے لیے دہشت کی نشانی ہنگور آبدوز 1970 سے 2006 تک مادر وطن کی سمندری حدود کی حفاظت پر معمور رہی تھی۔ فرانسیسی ساختہ ڈفنی کلاس آبدوز 1970 میں پاک بحریہ کا حصہ بنی تھی۔

فلم کی ریلیز کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے "میڈیا سپرنگ پی کے” نے لکھا ہے کہ "تیار ہو جائیں روایتی آبدوز سے سمندری انکاؤنٹر کی اصل کہانی دیکھنے کے لیے۔ اینٹی سب میرین فریگیٹ ڈوبنے کا یہ پہلا واقعہ تھا ، جنگ عظیم دوئم کے بعد یہ پہلا واقع تھا جب ہنگور آبدوز نے آئی این ایس کرپان اور آئی این ایس کھکڑی کو گہرے سمندروں میں غرقاب کیا تھا۔

پاکستان نیوی مملکت خداداد پاکستان کی سمندری حدود کی نگہبان ہے۔ مادر وطن کی سمندری حدود کی حفاظت پر ممعور نیوی کے بہادر جوان ہمہ وقت شہادت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں۔ سمندر حدود کے پاسبان ” یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے” کی جیتی جاگتی تصاویر ہیں۔

پاک نیوی کی بہادر سپوتوں کی شہادت کی داستانیں پڑھ کر قوم کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ وطن کی خاطر اپنا آج قربان کرنے والے قوم کا مستقبل محفوظ بنا جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر