حکومتی میڈیا بل کو یکسر مسترد نہیں کیا جانا چاہیے، راحیل نواز سواتی

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ پروفیشنل کے صدر راحیل نواز سواتی کا کہنا ہے کہ حکومت میڈیا کے حوالے سے جو بل لارہی ہے ہماری تنظیم نے اسے یکسر مسترد نہیں کیا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ بل سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر اسے ایک دم مسترد نہیں کیا جانا چاہیے۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیشنل کے صدر راحیل نواز سواتی کا کہنا تھا کہ ہم اس بل سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے ملاقات کی ، اور جن نقاط پر ہمیں اختلاف تھا ان پر ہم نے بھرپور انداز میں اپنا موقف پیش کیا اور تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس پر بات کرنے کو تیار ہیں اور جہاں تک ممکن ہوا ہم اس میں تبدیلی کریں گے۔

آر آئی یو جے پی کے صدر راحیل نواز سواتی نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

بنوں کا پرائمری اسکول خستہ حالی کا شکار

متعلقہ تحاریر