لاہور کا ٹریفک سسٹم دنیا کے بہترین شہروں سے رینکنگ میں بہتر

عالمی رینکنگ میں لاہور نے دبئی، استنبول، قاہرہ، تہران، دہلی اور ریاض کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔

سیف سٹیز انٹیلی جنٹ ٹریفک سسٹم سے لاہور کی دنیا کے بڑے بڑے شہروں سے رینکنگ بہتر ہو گئی ہے۔

لاہور رینکنگ کے اعتبار سے لندن، نیویارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکو سے کئی درجے اوپر چلے گیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت نے دبئی، استنبول، قاہرہ، تہران، دہلی اور ریاض کو بھی بہتر ٹریفک سسٹم میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جمہوریت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہر میں انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔ لاہورکی دنیا کے بڑے بڑے شہروں سے ٹریفک نظام رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔ لاہور رینکنگ کے اعتبار سے لندن، نیویارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکوسے کئی گنا اوپر ہے۔

ٹریفک مینجمنٹ عالمی رینکنگ میں لاہور نے دبئی، استنبول، قاہرہ، تہران، دہلی اور ریاض کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔ سیف سٹیز انٹیلی جنٹ ٹریفک سسٹم سے لاہور میں جان لیوا حادثات میں 33 فیصد کمی آئی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نئے سسٹم کے سبب سفر کے دورانیے میں 35 فیصد بہتری، ای چالان سسٹم سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیوں میں 56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہری ٹریفک صورتحال سے آگاہی کیلئے سیف سٹیز ریڈیو88.6 سنیں۔شہری ای چالان کی تفصیلات کیلئے اپنی گاڑی کے چیسز نمبر 8815 پر میسج کریں۔

متعلقہ تحاریر