معروف اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ ماں کا سونا بینک سے چوری

ماریہ میمن نے کہا ہے کہ ہمیں امید نہیں ہے کہ ہمارے چوری شدہ زیورات واپس ملیں گے اس لئے اپنے بینک لاکر کی نگرانی کریں

پاکستان کی معروف اینکر پرسن ماریہ میمن نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بتایا ہے کہ نجی  بینک یو بی ایل  کے لاکرمیں ان کی والدہ  نے سونے کے زیورارت  رکھوائے تھے ،اپنے انتقال سے قبل انھوں نے  میری بہن کو ان زیورات  کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی اور ا س حوالے ہدایات بھی دیں  کہ اس سونے کا کیا کرنا ہے ۔

اینکرپرسن ماریہ میمن  نے بتایا کہ والدہ کےانتقال جس کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے اس کے بعد میرے والد نے  ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع  یو بی ایل گئے لیکن بینک مینجر نے انہیں  سرٹیفیکیٹ لانے کو کہا اور  لاکر تک رسائی کی اجازت نہیں دی  جس کے بعد میرے والد واپس آگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ایک ہی روز میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

اینکر پرسن نے بتایا کہ اس کے بعد میری بہن بیرون ملک چلی گئی تھیں اس لئے  ہم نے اس معاملے کو کچھ روز کیلئے مؤخر کردیا  تھا پھر تقریباً دو ہفتےبعد بینک کی جانب سے ہمیں پیغام ملا کہ اب ہم لاکر استعمال کر سکتے ہیں ،اس پیغام کے بعد والد صاحب نے جا کر لاکر کھولا تو وہ خالی تھا اس میں صرف جیولری کے خالے ڈبے رکھے ہوئے تھے  میری مرحوم والدہ کے زیورات بینک کے لاکر سے چوری ہوچکے تھے ۔

ماریہ میمن نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ  جب ہم نے بینک مینجر سے اس حوالے سے شکایت کی تو پہلے انھوں نے اپنے عملے کے افراد کا دفاع کرنا شروع کیا تاہم بینک انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ ہمیں اس لاکر تک رسائی دے دینی چاہئے تھے۔

ماریہ میمن نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید نہیں ہے کہ ہمارا بینک سے چوری شدہ  سونا واپس ملے گا اس لئے اپنے بینک لاکرز کی  کڑی نگرانی کریں

متعلقہ تحاریر