پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز بھارتی سازش کا شکار
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز ففتھ جنریشن وار کا شکار ہوگئی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کے حوالے سے سچائی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کا لگتا ہے کہ فیک نیوز سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ 19 اگست کو احسان اللہ احسان کے نام سے ایک پوسٹ فیس بک پر شیئر کی گئی۔ اس پوسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹارگٹ کرنے سے متعلق کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
انتخابی اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر متفق
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اُس فیک پوسٹ پر ایک آرٹیکل سنڈے گارڈین میں لکھا گیا تھا۔ ابھبھی نندن مشرا نے یہ آرٹیکل سنڈے گارڈین میں لکھا تھا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 24 اگست کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ایک ایک ای میل کی گئی تھی ۔ ہم نے انٹرپول سے کہا وہ اس معاملے پر ہماری مدد کرے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے کیونکہ داعش حملہ کرسکتی ہے۔ اس ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کردیا جائے گا۔ یہ ای میل آئی ڈی حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی تھی۔ آئی ڈی بننے کے 15 منٹ بعد ای میل مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو کی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان تمام تھریٹس کے باوجود نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر آگئی۔ ابھبھی نندن مشرا کے امراء اللہ صالح سے ملتے ہیں۔ 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ایک تھریٹ موصول ہوا ہے۔ میچ والے روز نیوزی لینڈ ٹیم نے صبح ساڑھے 10 بجے کہا کہ وہ دورہ پاکستان منسوخ کررہے ہیں۔

دورہ منسوخی کو رکوانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ان کے پاس بہت سی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا ان کے پاس بہت سی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔