بی آر ٹی کے بعد خیبرپختونخوا میں نیا ٹرین منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

منصوبے کے ذریعے نوشہرہ، چارسدہ اور مردان کو پشاور سے ملایا جائے گا، ریلوے ٹریک 103 کلومیٹر طویل ہوگا

خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جدید سفری سہولت کا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ، پشاور ویلی کے شہروں کو ملانے کے لیے ٹرین چلے گی۔

نوشہرہ ،چارسدہ اور مردان کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے کے لئے ریلوے ٹرین کا منصوبہ شروع کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری میں حکومت ناکام

سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ 103 کلومیٹر پر مشتمل ریلوے منصوبے کے لیے ایک سال میں فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی۔

پشاور ٹرین

نئے منصوبے کے مطابق 27 کلومیٹر طویل نئی لائن بچھائی جائے گی، 75 کلومیٹر ٹریک کو دوبارہ بحال کیا جائے گا جبکہ 33 کلومیٹر ایم ایل ون منصوبے کا ٹریک استعمال میں لایا جائے گا۔

نئے ٹرین منصوبے کے مطابق کُل 15 اسٹیشنز ہوں گے جس پر 120 کلومیٹر کی رفتار سے ٹرین چلی گی، یہ اسٹیشنز پشاو، چارسدہ، مردان، رسالپور اور نوشہرہ میں ہوں گے۔

ٹرین منصوبہ

سرکاری دستاویزات کے مطابق ٹرین منصوبے کے دوسرے فیز میں صوابی، جہانگیر اور درگئی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبہ کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد پچھلے سال اگست میں فعال ہوا تھا۔

بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا جو کہ سرکاری خزانے پر بوجھ بنا۔

دیکھنا ہوگا کہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نئے ٹرین منصوبے پر کام کا آغاز کرتے ہوئے پچھلی غلطیاں دہراتی ہے یا یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر