سی اے اے کا بڑا اعلان ، ڈومیسٹک فلائیٹ میں کھانا پینا ملے گا

قائمہ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے رکن ڈاکٹر درشن نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے فضائی سفر کے مسافروں کو اچھی خبر سنا دی ہے، جس کے تحت ڈومیسٹک فلائیٹس پر بھی اب کھانا ملے گا پینا ملے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں پر دوپہر اور رات کو کھانے کی اجازت دی دے ہے۔ اس سے ڈومسیٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ مسافر خوش ہیں کہ اب ہوائی جہاز پر سفر کرنے سے پہلے پیٹ پوجا اور پھر کام دوجا  نہیں کرنا پڑے گا بلکہ ان کی فضائی میزبان انہیں کھانا پیش کریں گی اور محض جوس اور سینڈ وچ پر ٹرخانے کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اٹلی میں مفت رہائش کے ساتھ 55لاکھ روپے بھی حاصل کریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن مسلسل یہ سفارشات اور تجاویز دیتی رہی ہے کہ ڈومسیٹک پروازوں پر بھی کھانا پیش کیا جائے اور کمیٹی کا موقف رہا ہے کہ پاکستان میں تمام ایئر پورٹس پر دور دراز علاقوں سے بھی مسافر پہنچتے ہیں اور اسی طرح دفتری اوقات میں سفر کرنے والے مسافر بھی دقت سے دو چار ہوتے رہے ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ سے مسافر پہنچتے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر گجرات، گوجرانوالہ، قصور اور دیگر شہروں سے مسافر سفر کرتے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اٹک، جہلم، ایبٹ آباد، مری، آزاد جموں کشمیر سمیت دیگر علاقوں سے مسافر پہنچتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے رکن ڈاکٹر درشن نے نیوز 360 کو بتایاکہ ڈومیسٹک فلائٹس پر کھانے کھلانے کی سہولت کا آغاز خوش آئند ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن اس ایشو پر مسلسل اپنی سفارشات بھیجتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اور اس سے مسافروں کو آسانی ہوگی اور خاص طور دور دراز علاقوں سے ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کی مشکل کم  ہوجائے گی۔

ڈاکٹر درشن نے کہا کہ پہلے کورونا کی وجہ سے تو کھانے پر پابندی کی کوئی دلیل نظر آتی بھی اب صورت حال مختلف ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہو رہا ہے تو ایسے میں ڈومیسٹک فلائٹس پر کھانا پیش کرنا چاہیے اور یہ بھی ضروری ہے کہ کھانے کا معیار بھی اچھا ہو۔

متعلقہ تحاریر