بے نظیر اور بختاور کے ہاں بیٹوں کی پیدائش میں خوشکن مماثلت
سابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان ٹوئٹر پر کیا ہے۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش شادی کے تقریباً آٹھ ماہ اور کچھ دن کے بعد ہوئی ہے ، اسی طرح بے نظیر بھٹو کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش بھی شادی کے تقریباً 9 ماہ اور 3 دن بعد ہوئی تھی ، جوکہ ایک خوشکن مماثلت ہے۔
11 اکتوبر 2021 کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے لکھا تھا کہ "ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔” الحمداللہ رب العالمین۔
🤲🤍 @mahmoodchoudhry pic.twitter.com/bIW2q2zFAf
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش، وزیراعظم کی معنی خیز خاموشی
مرتضیٰ وہاب کراچی کی گم گشتہ عظمت بحال کرنے کے لیے کوشاں
دوسری جانب سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میں آفیشلی ماموں بن گیا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے دل کی ایموجیز بھی بنائے ہیں۔”
Officially, mamoo! ❤️ ♥️ ❤️ 🙌 https://t.co/RbwkGvRI60
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 11, 2021
اپنی ہمشیرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آصفہ زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "الحمداللہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔”
Officially a Khala !!! Alhamdullilah !
❤️❤️❤️ https://t.co/KN44zsPGKl— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) October 11, 2021
یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی رواں برس پاکستانی نژاد دبئی کے بزنس مین اور صنعت کار محمود چوہدری سے 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔
کورونا وائرس کی سخت ترین پابندیوں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی میں قریبی رشتوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم بلاول بھٹو زرداری کورونا کی وجہ سے شادی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ شادی کی تقریبات 25 جنوری سے بلاول بھٹو ہاؤس شروع ہو گئیں تھیں۔ تقریب کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کی شادی سابق صدر آصف علی زرداری سے 18 دسمبر 1987 کو ہوئی تھی۔ ان کے ہاں پہلے بیٹے یعنی بلاول بھٹو کی پیدائش 21 ستمبر 1988 کو ہوئی تھی۔