شبلی فراز کو ای ووٹنگ کی ترغیب کے لیے کیک موصول

پی ٹی آئی سینیٹر کو ان کے دوست نے کیک بھیجا جس پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنی ہوئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیک کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر سب کھلکھلا اٹھے۔

شبلی فراز کو ان کے دوست نے کیک بھیجا تھا جس پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنی ہوئی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ اس سال میری سالگرہ کا کیک الیکٹرانک ووٹنگ مشین جیسا بنایا گیا تھا، اسے میرے دوست نے بھیجا اور یہ ہضم کی گئی کیلوریز کا حساب بھی کرسکتا ہے”۔

دوسری طرف متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شبلی فراز کی ٹویٹ پر اظہار خیال کیا۔

متعلقہ تحاریر