شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی پر مقدمات ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ 8 گھنٹوں تک مشاورت ہوئی ہے جس میں طے پایا ہے کہ منگل یا بدھ تک کالعدم ٹی ایل پی پر قائم سارے مقدمات ختم کر دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی پر مقدمات ختم کررہے ہیں تاہم ان پر عائد شیڈول فورتھ پر نظرثانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کی کامیابی کا دعویٰ

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ سازگار ماحول میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ فرانسیسی سفیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں بحث کے لیے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے تاہم ان کے ساتھ مذاکرات میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا صلح کا راستہ اختیار کرنا ہوتا ہے ڈنڈا چلانا نہیں ہوگا۔ کوشش کرنی چاہیے ملک کو بہتری کی جانب لے جانے کی ۔ عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اسی کے ساتھ جاؤں گا ۔ ان شاءاللہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

پاک بھارت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قوم روایتی حریف کے خلاف میچ کے لیے پرجوش ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لیے دعاگو ہیں۔ میچ دیکھنے دبئی گیا تھا وزیراعظم نے واپس بلالیا ہے۔ آج تک پاک بھارت میچ مس نہیں کیا ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان اور معاشی صورتحال کی وجہ سے پاکستان عالمی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد مسلم ایٹمی طاقت ہے۔

متعلقہ تحاریر