پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے بھارت کو عبرتناک شکست

فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کے حوالے سے سچائی دنیا کے سامنے رکھتے کہا تھا ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے۔

اور بالآخر پاکستان نے بھارتی سازش کو ناکام بناتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے انڈین کرکٹ ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ انڈین کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 17 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل سیکورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ منسوخ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر12مرحلہ: پاکستان کی انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ: سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کو روکنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو بھی ٹیلی فون کیا تھا اور مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم انہوں نے اُس یقین دہانی کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور اسے نیوزی لینڈ بورڈ کا معاملہ قرار دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی 20 ستمبر 2021 کو دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔ تاہم 29 ستمبر کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این و اٹمور نے معذرت کرتے ہوئے اگلے سال دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹیم کے دورے کی منسوخی سے جس کا دل دکھا ہے ہم معذرت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں لکھا تھا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کے حوالے سے سچائی دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان بھارتی سازش ناکام
google

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ فیک نیوز سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ 19 اگست کو احسان اللہ احسان کے نام سے ایک پوسٹ فیس بک پر شیئر کی گئی۔ اس پوسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹارگٹ کرنے سے متعلق کہا گیا تھا۔

پاکستان بھارتی سازش ناکام
google

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اُس فیک پوسٹ پر ایک آرٹیکل سنڈے گارڈین میں لکھا گیا تھا۔ ابھبھی نندن مشرا نے یہ آرٹیکل سنڈے گارڈین میں لکھا تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 24 اگست کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ایک ایک ای میل کی گئی تھی ۔ ہم نے انٹرپول سے کہا وہ اس معاملے پر ہماری مدد کرے۔

پاکستان بھارتی سازش ناکام
google

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے کیونکہ داعش حملہ کرسکتی ہے۔ اس ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کردیا جائے گا۔ یہ ای میل آئی ڈی حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی تھی۔ آئی ڈی بننے کے 15 منٹ بعد ای میل مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو کی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان تمام تھریٹس کے باوجود نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر آگئی۔ ابھبھی نندن مشرا کے امراء اللہ صالح سے ملتے ہیں۔ 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ایک تھریٹ موصول ہوا ہے۔ میچ والے روز نیوزی لینڈ ٹیم نے صبح ساڑھے 10 بجے کہا کہ وہ دورہ پاکستان منسوخ کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر