وزیراعظم کی زیر صدرات اجلاس،کالعدم  ٹی ایل پی  کے خلاف حکمت عملی  پر غور

مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دونوں دورناکام ہوگئے ہیں، حکومت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہوسکا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اعلیٰ سطحی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں  کالعدم تنظیم  ٹی ایل پی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری اورچیف سیکریٹری پنجاب  سمیت اعلیٰ عہدیدار شریک  ہوئے ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم  تحریک لبیک پاکستان سے ہونے والے مذاکرات پربریفنگ دی گئی جبکہ تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ایل پی تاحال کالعدم ہے، شیخ رشید

تحریک لبیک پر پابندی، فرانسیسی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کےساتھ تاحال سمجھوتہ نہ ہونے پر ان کےخلاف حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے

دوسری جانب فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کی رہائی سمیت متعدد مطالبات کےلئے  لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے والی تنظیم نے حکومتِ پاکستان سے مذاکرات کے دوسرے دور کو بھی بے نتیجہ قرار دے دیا ۔

تحریکِ کے رہنما اور تنظیم کی چار رکنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ پیر عنایت الحق کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دونوں دورناکام ہوگئے ہیں حکومت کے ساتھ مطالبات پر سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ تحاریر