لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کورکمانڈر پشاور تعیناتی کی تاریخ اہم ہے
تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے لیے آرمی چیف کے عہدے تک پہنچنے کے لیے بطور کورکمانڈر ایک سال کی سروس ضروری ہوتی ہے۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے گیا ہے۔ فیض حمید اپنے عہدے کا چارج 20 نومبر کو سنبھالیں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کے حساس ترین ادارے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
طلعت حسین صحافت کے بعد علم نجوم کے بھی خود ساختہ ماہر
نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کا اطلاق نومبر کی 20 تاریخ سے ہوگا اور موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید رواں سال 19 نومبر تک آئی ایس آئی سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مدت ملازمت 27 نومبر 2022 میں ختم ہوگی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 20 نومبر 2021 کو بطور کورکمانڈر پشاور اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور 19 نومبر 2022 کو وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔ چونکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وزیراعظم عمران خان کی گڈ بک ہیں اس یہ کیلکولیٹ کیا جاسکتا ہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مدت ملازمت 27 نومبر 2022 میں ختم ہوگی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 20 نومبر 2021 کو بطور کورکمانڈر پشاور اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور 19 نومبر 2022 کو وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔ چونکہ فیض حمید وزیراعظم عمران خان کی گڈ بک ہیں اس یہ کیلکولیٹ کیا جاسکتا ہے کہ کسی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے لیے آرمی چیف کے عہدے تک پہنچنے کے لیے بطور کورکمانڈر ایک سال کی سروس ضروری ہوتی ہے۔ اور اگلے سال یعنی 19 نومبر 2022 کو فیض حمید کے پاس بطور کورکمانڈر پشاور کی ایک سال کی سروس کا تجربہ ہوگا۔
اور اگلے سال یعنی 19 نومبر 2022 کو فیض حمید کے پاس بطور کورکمانڈر پشاور کی ایک سال کی سروس کا تجربہ ہوگا۔
یاد رہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 5 جنرلز کے نئے تبادلوں اور تقرریوں کا بتایا گیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو مزید کچھ عرصہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رکھنا چاہتے تھے۔
اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی مشاورت سے معاملات طے کیے گئے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کے حوالے سے بتایا تھا کہ حتمی فیصلہ کیا جاچکا ہے لیکن اعلان بعد میں ہوگا۔
قیاس کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی سے قبل نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا تاہم 26 نومبر کو وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔