کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات: علماومشائخ کی 12رکنی کمیٹی تشکیل

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں۔ مظاہرین سے درخواست ہے وہ تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ 25 رکنی علما و مشائخ کے وفد کی ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر نور الحق نے کہا ہے کہ 12 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور علما و مشائخ کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول ہوئی ہے۔ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ علمائے کرام نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے کیا کہ انہوں نے سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے۔ وزیراعظم کی باڈی لینگویج ہمیشہ کی طرح پرسکون تھی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرِ اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

علامہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور حکومت رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ مختلف جگہوں پر مختلف وفود کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ انتظار کرنا ہوگا ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں۔ مظاہرین سے درخواست ہے وہ تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔

علما کا کہنا ہے کہ مظاہرین تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔ ملاقات میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگر مظاہرین آگے نہیں بڑھیں گے تو کوئی تشدد نہیں ہوگا۔

اس سے قبل وفاقی شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر تفصیلی بیان تیار کررہے ہیں۔ جو کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر