فواد چوہدری نے وزیراعظم اور کورکمیٹی کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیر اطلاعات نے کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم عمران خان اور کورکمیٹی اجلاس کے فیصلوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسند گروپس کے پاس ہجوم اکٹھا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے مگر ان میں سیاست کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
معاہدے پر عملدرآمد شروع، کالعدم ٹی ایل پی کے 860 کارکنان رہا
ملکی سطح پر اخلاقی اقدار کا تعین کرنا ناممکن ہے، احمد پنسوٹہ
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاپسند گروپس میں ہجوم کو تشدد کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
Religious extremists groups have capacity to use mob for violence but there capacity to stir politics has always been limited, At one point Sunni Tehreek was more violent than TLP but done n dusted this party will be over sooner,alliance with such party means int isolation https://t.co/AusuOUS5Uz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2021
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایک وقت جب سنی تحریک ٹی ایل پی سے بھی زیادہ پرتشدد تھی جیسے وہ جماعت ختم ہو گئی تھی ویسے یہ بھی ختم ہو جائے گی۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید لکھا ہے کہ "ایسی جماعت سے اتحاد کا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے۔”
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں معاہدے کے تمام پہلوؤں کو تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم اور کورکمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت ، کالعدم ٹیم ایل پی اور معاہدے کے حوالے سے کوئی بات چیت اگلے دس دن نہیں ہوسکتی ہے۔